ضرورت مند یہاں سے مفت کھانا لے جاسکتے ہیں.. جانیں دکاندار نے ایسا کیا کارنامہ کیا جس نے بوڑھی عورت کو بھیک مانگنے سے بچا لیا؟

"بیٹا بھوک لگی ہے کچھ..."

ابھی بوڑھی اماں کی بات مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ دکان دار نے سامنے ریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اماں سے کہا

"لے لو اماں اس میں سے جو چاہیے"

بوڑھی اماں نے دعائیں دیتے شکر گزار نظروں سے دکان دار کو دیکھا اور سامنے رکھے ریک سے ڈبل روٹی اٹھا لی اور چلی گئیں.

اس طرح ایک بزرگ خاتون کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بچ گئیں اور ان کے کھانے کا آسرا بھی ہوگیا.

نیک دل دکاندار نے اس ریک پر "ضرورت مندوں کے لئے" لکھا ہوا ہے اور اس میں کھانے پینے کا سامان موجود ہے جسے کوئی بھی غریب اپنی ضرورت کے مطابق اٹھا کر لے جاسکتا ہے. اس سے ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی اور پیٹ بھرنے کا بندوبست بھی ہوجاتا ہے. اکثر لوگ بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے کچھ چیزیں خرید کر ریک پر رکھ جاتے ہیں.

بلاشبہ یہ عظیم کام کئی بھوکوں کا سہارا ہے. ہمیں بھی اس نیک دل دکاندار کی طرح کسی نہ کسی انداز میں ضرورت مندوں کی مدد ایسے کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو اور ضرورت بھی پوری ہوجائے.

Shopkeeper Kind Act To Help Poor And Needy People

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shopkeeper Kind Act To Help Poor And Needy People and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shopkeeper Kind Act To Help Poor And Needy People to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1102 Views   |   19 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ضرورت مند یہاں سے مفت کھانا لے جاسکتے ہیں.. جانیں دکاندار نے ایسا کیا کارنامہ کیا جس نے بوڑھی عورت کو بھیک مانگنے سے بچا لیا؟

ضرورت مند یہاں سے مفت کھانا لے جاسکتے ہیں.. جانیں دکاندار نے ایسا کیا کارنامہ کیا جس نے بوڑھی عورت کو بھیک مانگنے سے بچا لیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ضرورت مند یہاں سے مفت کھانا لے جاسکتے ہیں.. جانیں دکاندار نے ایسا کیا کارنامہ کیا جس نے بوڑھی عورت کو بھیک مانگنے سے بچا لیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔