ڈاکٹر نے کہا تھا 6 مہینے میں مرجاؤں گی، لیکن اب تک زندہ ہوں ۔۔ موت کے منہ سے کیسے یہ خاتون زندہ بچ نکلیں؟

کینسر کا آخری حل موت ہے۔ لیکن جس کو خُدا زندگی سے نواز دے وہ ہر حال میں زندہ و جاوید رہ جاتا ہے۔ بالکل ایسا ہی کُسم بھارتی خاتون کے ساتھ بھی ہوا لیکن ان کی اور ان کے شوہر کی ہمت نہ ٹوٹی اور 7 سال بعد تکلیفوں سے گزر کر کُسم نے ایک نئی زندگی پالی۔ کُسم کو جسم میں گٹھلی محسوس ہوئی لیکن کبھی انہوں نے کسی سے ظاہر نہ کیا اور اچانک اتنی تکلیف بڑھ گئی ک جب ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا تو ایک مرتبہ ایک ڈاکٹر نے غلط شناخت کی اور کہا کہ یہ مائیگرین ہے جس کی وجہ سے کُسم کی صحت بگڑتی گئی۔ پھر دوسرے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون کو نایاب قسم کا پھیپھڑوں کا کینسر ہے جو اس قدر بڑھ چکا ہے کہ دماغ کا 10 فیصد حصہ مفلوج ہوگیا ہے۔

بھارتی ڈاکٹروں نے اپنی طرف سے مکمل کوشش کی لیکن اس مرض کی کوئی میڈیکل دوا ہی ایجاد نہ ہوئی تھی جس کی وجہ سے کُسم کی حالت سنبھلنے میں نہیں آرہی تھی۔ ان کے شوہر بتاتے ہیں کہ جب کُسم نے ایک دن اچانک ڈاکٹر سے پوچھا کہ میرے پاس کتنا وقت ہے تو ڈاکٹر نے کہا 6 مہینے کے بعد آپ کی موت ہوسکتی ہے اگر آپ خوش نصیب ہوئیں تو اس مرض میں 8 ماہ زندگی پالیں گیں کیونکہ اندیا میں آج تک اس مرض کا کوئی بھی مریض زندہ نہ بچ سکا ہے۔

جس پر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی مگر کُسم اپنے آخری وقت کے انتظار میں پریشان ہوتی رہی۔مگر پھر ہم نے سوچا کہ جتنا وقت ہے اس کو آخری کوششوں تک مکمل کیا جائے، اس کے بعد ہم نے حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی اور جہاں جہاں پھیپھڑوں کے اس نایاب کینسر کی دوائی کو بنانے یا پہلی ڈوز کے استعمال کی کوئی کانفرنس ہوئی ہم نے ہر جگہ سے رابطہ کیا اور پھر خُدا نے ہماری دعا سن لی۔ اس کے بعد ALK mutation کی ڈوز کو انڈیا برآمد کیا گیا اور کُسم کا علاج ہوا۔ 7 سال بعد کُسم اس مرض سے نکل گئیں لیکن یہ دیگر مریضوں کے لیے زندگی کی جانب ایک پیش خیمہ ثابت ہوئیں کیونکہ انہوں نے بیماری کی حالت میں جتنا برداشت اور سفر کیا وہ ماہرین کی نظر میں قابلِ تحسین ہے۔

ALK mutation کیا ہے؟

ALK mutation پھیپھڑوں کا ایک ایسا مرض ہے جو نہ صرف انسان کے پھیپھڑوں کو تباہ کرتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ پورے جسم میں پھیل کر دماغی صلاحیتوں کو ختم کردیتا ہے۔ اس سے نہ صرف سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی بلکہ جسم میں بلڈ سیلز کی کمی بھی ہو جاتی ہے۔

Doc Ne Kaha Months Mein Mar Jaungi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Doc Ne Kaha Months Mein Mar Jaungi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doc Ne Kaha Months Mein Mar Jaungi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   14172 Views   |   27 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ڈاکٹر نے کہا تھا 6 مہینے میں مرجاؤں گی، لیکن اب تک زندہ ہوں ۔۔ موت کے منہ سے کیسے یہ خاتون زندہ بچ نکلیں؟

ڈاکٹر نے کہا تھا 6 مہینے میں مرجاؤں گی، لیکن اب تک زندہ ہوں ۔۔ موت کے منہ سے کیسے یہ خاتون زندہ بچ نکلیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر نے کہا تھا 6 مہینے میں مرجاؤں گی، لیکن اب تک زندہ ہوں ۔۔ موت کے منہ سے کیسے یہ خاتون زندہ بچ نکلیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔