جانیں سونف استعمال کرنے کے 7 اہم اور حیرت انگیز فوائد اور سونف کے زریعے وزن کم کرنے کا طریقہ تاکہ آپ بھی نظر آئیں اسمارٹ اور جاذبِ نظر

سونف کا استعمال ہمارے کھانوں کے ساتھ ساتھ میوہ جات میں بھی ہوتا ہے اور اس کے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں، اسے ماؤتھ فریشنر کے طور پر بھی بےحد استعمال کیا جاتا ہے، لیکن سونف کے استعمال کے فوائد کیا ہیں اس سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں سونف استعمال کرنے کے چند ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج سے ہی سونف کا استعمال شروع کر دیں گے۔

سونف استعمال کرنے کے فوائد:

سونف کے بیجوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ اور فائٹن نیوٹرینٹ ہوتے ہیں جو انہیں صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ ایک انتہائی غذائیت کا ذریعہ بناتے ہیں، سونف استعمال کرنے کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

• بلڈ پریشر کو منظم کرنا

فوڈ سائنس جرنل نے ایک مطالعہ شائع کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سونف کے بیجوں کو چبانے سے تھوک میں نائٹریٹ کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، نائٹریٹ ایک قدرتی عنصر ہے جو بلڈ پریشر کی سطح پر جانچ پڑتال کرتا ہے، اس کے علاوہ سونف کے بیجوں میں بھی پوٹاشیم کی بہتات ہوتی ہے جو بلڈ پریشر اور دل کی شرح کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

• جِلد کی پریشانیوں کا حل

سونف کا مستقل استعمال سیلینیم، کیلشیم اور زنِک جیسے معدنیات فراہم کرتا ہے، اور یہ معدنیات آپ کے خون کے بہاؤ میں آکسیجن کا توازن برقرار رکھنے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہیں، سونف کا استعمال جلد پر ٹھنڈک اور سکون بخش تاثر دیتا ہے، جس سے جلد چمکدار اور نکھری نکھری لگتی ہے، سونف کا پیسٹ بنا کر لگانا جلد کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

• خون کی صفائی

سونف میں موجود فائبر ہمارے خون سے گندگی اور زہریلا مواد نکالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس سے خون صاف ہوتا ہے جبکہ سونف میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس سوزش ختم کرنے اور مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، اور آپ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

• آںکھوں کی روشنی بڑھائے

سونف کا روزانہ استعمال آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے، سونف میں وٹامن اے کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو کہ بینائی کے لئے ایک لازمی جز ہے، قدیم زمانے سے سونف کو آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لئے استعمل کیا جا رہا ہے۔

• ہائیڈریٹ رکھتی ہے اور بھوک کم کرتی ہے

سونف کے استعمال سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے، اور بھوک بھی کم لگتی ہے یعنی اس کے استعمال سے وزن بھی کم ہوتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ بھوک لگنے والے اثرات کو ختم کرتی ہے، اور بھوک کا احساس دباتی ہے، اگر سونگ کا قہوہ بنا کر پیا جائے تو جسم سے اضافی گندہ پانی خارج ہو جاتا ہے، یہ ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔

• بد ہضمی اور قبض دور کرے

سونف کا استعمال معدے کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ تیزابیت اور معدے کی گرمی کا توڑ ہے، سانف کے استعمال سے بدہضمی اور قبض کی شکایت دور ہوتی ہے، یہ ہمارے نظامِ ہاضمے کو پرسکون اور آرام دہ بناتی ہے، سونف کا تیل آپ کے ہاضمہ کو صحت مند رکھتے ہوئے اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گیسٹرک جوسز اور انزائیموں کی تیاری کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

• کینسر کے خطرے کو کم کرے

سونف میں طاقتور اور آزاد ریڈیکل کو بے اثر کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈینٹ کی موجودگی کی وجہ سے آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرنے میں مدد ملتی ہے جو کینسر کی افزائش کے لئے ذمہ دار ہیں۔ لہذا سونف کا استعمال جسم کو چھاتی، پیٹ اور جلد کے مختلف کینسر سے بچانے ک لئے مفید ہے۔

سونف کے استعمال سے وزن کم کرنے کا طریقہ:

اجزاء:

سونف: ایک کپ
پانی: دو کپ
گُڑ: ڈیڑھ کپ
الائچی: 5 عدد
کالا نمک: حسبِ زائقہ
برف: حسبِ ضرورت

ترکیب:

سونف اور الائچی کو گرینڈ کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں، اب اس پاؤڈر کو 2 کپ پانی میں گھول کر 8 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، اب گڑ کا باریک پاؤڈر بنا لیں، پھر الائچی اور سونف کا پانی چھان کر پانی الگ کر لیں، اس میں باریک پسا ہوا گُڑ اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور برف ڈال کر پی لیں، اس ڈرنک کا پینے سے وزن تیزی سے کم ہوگا۔

Sounf Khane Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Khane Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Khane Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7806 Views   |   29 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 January 2025)

جانیں سونف استعمال کرنے کے 7 اہم اور حیرت انگیز فوائد اور سونف کے زریعے وزن کم کرنے کا طریقہ تاکہ آپ بھی نظر آئیں اسمارٹ اور جاذبِ نظر

جانیں سونف استعمال کرنے کے 7 اہم اور حیرت انگیز فوائد اور سونف کے زریعے وزن کم کرنے کا طریقہ تاکہ آپ بھی نظر آئیں اسمارٹ اور جاذبِ نظر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں سونف استعمال کرنے کے 7 اہم اور حیرت انگیز فوائد اور سونف کے زریعے وزن کم کرنے کا طریقہ تاکہ آپ بھی نظر آئیں اسمارٹ اور جاذبِ نظر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔