گرمی، دھوپ اور پسینہ۔۔۔ جانیں گرمی کے موسم میں جِلد کا خیال کیسا رکھیں تاکہ آپ کی جلد رہے تروتازہ اور نکھری نکھری

زندگی اس قدر مصروف ہے کہ ہم اپنے لئے وقت ہی نہیں نکال پاتے، خاص طور پر جِلد کا خیال رکھنے کے لئے وقت نکالنا تو بے حد مشکل ہی لگتا ہے، ایسے میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

اس سوال کا جواب آج کے فوڈز آپ کو دے گا، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کس طرح چند ٹپس آزما کر آپ بھی گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کا بھرپور خیال رکھ سکتے ہیں۔

تو چلیں پھر فوری جان لیتے ہیں کہ وہ کونسی ٹپس ہیں جن کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر آپ بھی روز ان ٹپس کو فالو کریں گے۔

• خود کو سورج سے بچائیں

اپنی جلد کا خیال رکھنے کا ایک سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو دھوپ سے بچائیں سورج کی شعاعیں آپ کو جھائیوں، داغ دھبوں اور دیگر جلد کے مسائل میں ڈال سکتی ہیں ساتھ ہی ان سے اسکن کینسر لاحق ہونے کے خطرات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

• سن بلاک استعمال کریں

خود کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانا تو اتنا آسان نہیں کیونکہ ہمیں کسی نہ کسی کام کی وجہ سے سورج کا سامنا کرنا ہی بڑتا ہے، اس لئے سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور جسم کے ہر کھُلے حصے کو سن بلاک لگا گر سورج کی سختی سے بچائیں۔

• چھاؤں میں رہیں

صبح دس بجے کے بعد سے شام 4 تک کوشش کریں کہ باہر نہ نکلیں اور اگر نکلنا بھی پڑے تو سورج کا براہ راست سامنا نہ کریں۔

• سکریٹ نہ پیئیں

سگریٹ آپ کی اسکن کو جلد بوڑھا بناتی ہے، ساتھ ہی آپ کے چہرے پر جھائیاں بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ سگریٹ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود خون کی رگیں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں، اور ہمارے خون کا رنگ بھی تبدیل ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جِلد کی رنگت بھی پیلی پڑنے لگتی ہے اور پھر یہ آہستہ آہستہ کالی ہو جاتی ہے، یہ ہونٹوں کو بھی کالا کرتی ہے اور ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو ختم کرتی ہے۔

• اپنی جلد کا نرمی سے علاج کریں

نہانے وقت جلد کو کسی اچھے باڈی واش سے دھوئیں چہرے پر بھی ڈاکٹر کا ہدایت کردہ فیس واش استعمال کریں کوئی ایسا صابن نہ استعمال کریں جس میں کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ ہو، شیو کرتے ہوئے جلد کا خاص خیال رکھیں، باڈی مساجر سے مساج کریں، نہانے کے بعد اسکن موسچرائزر کا استعمال کریں، جسم کو سر کو چہرے کو کبھی تولیہ سے رگڑیں مت اس سے جلد خراب ہوگی بلکہ آہستہ اور ہلکے ہاتھ سے جسم کو سکھائیں جبکہ کوشش کریں کہ چہرے پر تولیہ کا استعمال نہ کریں۔

• اچھی اور ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں

گرمیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لئے ہمیں اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے، اگر ہم ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو معدے کو بھی راحت ملے گی اور جلد کے مسائل بھی کم ہوں گے کیونکہ جلد کے مسائل کا براہ راست تعلق معدے کی گرمی سے ہے اس لئے گرمیوں کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں زیادہ سے زیادہ تازہ پھلوں کا جوس اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں۔

Garam Mosam Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Garam Mosam Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garam Mosam Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5333 Views   |   25 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرمی، دھوپ اور پسینہ۔۔۔ جانیں گرمی کے موسم میں جِلد کا خیال کیسا رکھیں تاکہ آپ کی جلد رہے تروتازہ اور نکھری نکھری

گرمی، دھوپ اور پسینہ۔۔۔ جانیں گرمی کے موسم میں جِلد کا خیال کیسا رکھیں تاکہ آپ کی جلد رہے تروتازہ اور نکھری نکھری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی، دھوپ اور پسینہ۔۔۔ جانیں گرمی کے موسم میں جِلد کا خیال کیسا رکھیں تاکہ آپ کی جلد رہے تروتازہ اور نکھری نکھری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔