ناخنوں کے گِرد کی کالی جلد ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے ۔۔ ؟ جانیئے اسے صاف اور ہلکا کرنے کے چند آزمودہ گھریلو طریقے

بہت سی خواتین کے ہاتھ بہت زیادہ صاف اور خوبصورت ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کام وغیرہ کرنے سے یا دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے ناخنوں کے گرد موجود جلد یعنی انگلیوں کے پوروں (نکلز) پر کالے نشانات بن جاتے ہیں، اور یہ نشانات کالے سیاہ ہو کر ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جن سے آپ کے ناخنوں کے گرد موجود اس سیاہ نشانوں اور ہاتھوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بس پھر آج ہی ہماری بتائی ہوئی یہ گھریلو ٹپس آزمائیں اور آج سے ہی اپنی انگلیوں کو صاف اور خوبصورت بنائیں اور اس طرح کے کالے نشانات ختم کر دیں۔

انگلیوں کے گرد (نکلز) سے سیاہ ہلکے دور کرنے کے طریقے

• انگلیوں کی سیاہی دور کرنے والا ماسک

انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے، بالائی آدھا چمچ ، شہد آدھا چمچ ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں، دس سے پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں، کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا۔

• لیموں کا استعمال

ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں، کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔

• بیسن کا استعمال

تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اُتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں، اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔

Nails Ke Gird Kali Jild Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Nails Ke Gird Kali Jild Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nails Ke Gird Kali Jild Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2913 Views   |   16 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ناخنوں کے گِرد کی کالی جلد ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے ۔۔ ؟ جانیئے اسے صاف اور ہلکا کرنے کے چند آزمودہ گھریلو طریقے

ناخنوں کے گِرد کی کالی جلد ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے ۔۔ ؟ جانیئے اسے صاف اور ہلکا کرنے کے چند آزمودہ گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناخنوں کے گِرد کی کالی جلد ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے ۔۔ ؟ جانیئے اسے صاف اور ہلکا کرنے کے چند آزمودہ گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔