دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ ؟ جانیں 4 آسان طریقے جس سے آپ ایک منٹ میں اصل نقل کا پتہ لگا سکتے ہیں

دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے کیونکہ یہ روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتا ہے جیسے کہ رات میں سوتے ہوئے, میٹھا بناتے ہوئے اور خاص کر چائے میں, جس کے بنا ہمارے یہاں دن کا آغاز نہیں ہوتا. جتنا دودھ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اتنی ہی اس میں ملاوٹ بھی ہورہی ہے. ملاوٹ والے دودھ میں ایسی اشیاء شامل کی جاتی ہیں جو کہ انسانی صحت کیلیئے خطرناک ثابت ہوسکتی. عام طور پر دودھ کے خالص اور نا خالص ہونے کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائيں گے جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے دودھ کو چیک کر سکتے ہیں-

دودھ میں پانی کی ملاوٹ کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کے لیے آپ کو اسٹیل کے ایک ٹرے کی ضرورت ہو گی اس کو دیوار کے ساتھ اس طرح رکھ دیں کہ ایک سلائڈ سی بن جائے اس کےاوپر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں- اگر دودھ کا قطرہ نیچے کی طرف بہنا شروع ہو جائے اور اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی لکیر سی بنتی جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے- اگر دودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع کر دے اور پیچھے کوئی لکیر بھی نہ چھوڑے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دودھ میں پانی شامل ہے اور وہ ملاوٹ زدہ ہے-

کھویا بنانے کا ٹیسٹ

اس ٹیسٹ کے لیے تھوڑی مقدار میں دودھ کسی برتن میں لے لیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں- اس دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے اس میں چمچ بھی ہلاتی جائيں یہاں تک کہ وہ خشک ہونا شروع ہو جائے۔ جب دودھ اچھی طرح خشک ہو جائے تو کھویا حاصل ہو جائے گا اس کو چیک کریں اگر اس کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ چکنے ہو جائيں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے اور اگر کھوئے میں چکنائی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے-

اسٹارچ ٹیسٹ

اکثر افراد یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے گھر تو خالص دودھ آتا ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ دودھ کو ابالنے کے بعد ایک موٹی تہہ بالائی کی آتی ہے جس کی وجہ سے ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ دودھ خالص ہے- مگر حقیقت میں گوالے حضرات دودھ میں پانی ملانے کے بعد اس کا پتلا پن ختم کرنے کے لیے اس میں اسٹارچ یا نشاستہ گھول کر شامل کر دیتے ہیں اس سے ایک جانب تو دودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودھ پر بالائی کی بھی ایک موٹی سی تہہ آجاتی ہے- اس کو چیک کرنے کے لیے ایک پیالی دودھ لے لیں اور اس میں آیوڈين والے نمک کا ایک چمچ شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو گیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا-

دودھ کے نام پر سفید محلول کو جانچنے کا ٹیسٹ

مارکیٹ میں لوگوں نے دودھ میں ملاوٹ کا تکلف کرنے کے بجائے کیمیکل کی مدد سے سفید رنگ کا محلول بنا کر بھی بیچنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہوتا ہے- اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ جب اس دودھ کو گرم کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے بلکہ صرف کیمیکل ہیں-
یہ تمام طریقے دودھ کو جانچنے کے وہ آسان طریقے ہیں جن کا استعمال گھر بیٹھے کیا جا سکتا ہے-

Doodh Ka Khalis Pan Check Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Ka Khalis Pan Check Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Ka Khalis Pan Check Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5253 Views   |   08 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ ؟ جانیں 4 آسان طریقے جس سے آپ ایک منٹ میں اصل نقل کا پتہ لگا سکتے ہیں

دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ ؟ جانیں 4 آسان طریقے جس سے آپ ایک منٹ میں اصل نقل کا پتہ لگا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ ؟ جانیں 4 آسان طریقے جس سے آپ ایک منٹ میں اصل نقل کا پتہ لگا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔