کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود کون سے مصالحے سے بے شماربیماریوں کا سستا ترین علاج ممکن ہے؟

سوکھے دھنیا کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔ چھوٹے سے دکھنے والے سوکھے دھنیے کو کھانوں میں تو استعمال کرتی ہی ہوں گی لیکن اس کی افادیت کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہوگا آپ نے۔ دھنیے میں ٪92 پانی، ٪4 کاربوہائیڈریٹس، ٪2 پروٹین، ٪1 فیٹ، وٹامن اے، وٹامن کے، ڈائیٹری فائبر، کیلشیئم، سیلینئم، آئرن، میگنیشئیم اور مینگنیز پایا جاتا ہے جوکہ اس کی افادیت کے لیئے کافی ہے۔

آپ کے قیمتی دل کی حفاظت

دل بہت قیمتی چیز ہے دل کی قدر وقیمت ان لوگوں سے پوچھیں جو دل کے کسی نہ کسی مسئلے میں مبتلا ہیں سوکھے دھنیا کا استعمال دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ جن لوگوں کا دل گھبراتا ہو بے چینی رہتی ہووہ لوگ سوکھے دھنیا کا استعمال زیادہ کریں اس کے استعمال سے دل مضبوط ہوتا ہے ۔

کولیسٹرول میں کمی لائے

دل کی صحت کا سب سے بڑا دشمن کولیسٹرول ہے۔ اگر آپ لوگوں کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہے تو اس کے لیے سوکھا دھنیا اس طرح استعمال کریں ۔ ایک گلاس پانی کو پتیلی میں ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ لیں جب ابل جائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیا ڈال دیں جب پانی ابلتے پک پک کر آدھا رہ جائےتو چولہا بند کر دیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کپ میں چھان لیں اور پی لیں کچھ دنوں کے استعمال سے بڑھا ہوا کولیسٹرول لیول پرآ جائے گا۔

معدے کی گرمی دور کرے

سوکھا دھنیا معدے کے لیے بہت اعلی چیز ہے سوکھا دھنیا چونکہ ٹھنڈا ہوتا ہے اس کے استعمال سےمعدے کی گرمی دور ہوتی ہے اور معدے کی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ معدے کے متعدد اوربے شمار مسائل کے خاتمے کے لیے سوکھا دھنیا بہت مفید یے معدے کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے سوکھا دھنیا مندرجہ ذیل طریقے سے استعمال کریں۔
ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیا ملا کر چار گھنٹوں تک پڑا رہنے دیں پھر مقررہ وقت کے بعد پانی کو چھان کر استعمال کر لیں، ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کے استعمال سے ہی معدے کے مسائل دور رہیں گے۔۔

ہارمونز کی خرابی

جن لوگوں کے ہارمونز خراب ہو چکے ہیں بگڑ چکے ہیں سوکھے دھنیا کے استعمال سے افاقہ ہوگا اور کسی بھی قسم کی پچیدہ صورتحال سے بچ جائیں گے۔

بخارمیں فوری آرام

سوکھے دھنیے کو بخار میں استعمال کرنے سے بخار سے آرام ملتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سوکھا دھنیا ڈال کر ابالیں اور پھر ٹھنڈا کر کے مریض کو پلائیں،ایک سے دو مرتبہ پلانے سے بخار اتر جائے گا۔

دانتوں یا مسوڑھوں کے امراض

دانتوں یا مسوڑوھوں میں سے خون آنے کی صورت میں ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا ڈال کر پکا لیں جب پانی آدھا رہ جائے تو ٹھنڈا کرنے کے بعد اس پانی سے کلیاں کرنی ہیں کچھ ہی دنوں کے استعمال سے افاقہ ہوگا۔

تھائیرائڈ کا خاتمہ

تھائی رائیڈ کے مسئلے کے لیے ڈیڑھ گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیا ڈال کردو گھنٹوں کے لیے رکھ دینا ہے اس کے بعد اس پانی کو پکنے کے لیے رکھ دیں اور اتنا پکائیں کہ ایک گلاس پانی رہ جائے پھر اس کو چھان لیں اس پانی کو نہار منہ مسلسل استعمال کرنا ہے اس سے تھائی رائیڈز کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
سوکھا دھنیا ویسے تو عام سی چیز ہیں لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں اگر اسکا استعمال زیادہ کریں گے تو اس کے کچھ نقصان بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے ٹھنڈے موسم میں اس کا استعمال ہر گز زیادہ نہیں کرنا چاہیے، سوکھا دھنیا پیشاب آور ہوتا ہے اس کے زیادہ استعمال سے پشاب زیادہ آنے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے۔

Sookhay Dhaniya Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sookhay Dhaniya Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sookhay Dhaniya Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2400 Views   |   04 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود کون سے مصالحے سے بے شماربیماریوں کا سستا ترین علاج ممکن ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود کون سے مصالحے سے بے شماربیماریوں کا سستا ترین علاج ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود کون سے مصالحے سے بے شماربیماریوں کا سستا ترین علاج ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔