پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اور پائیں راحت

ہم دن بھر میں جو کچھ بھی کھاتے ہیں جب تک اس کا اخراج نہ ہوجائے طبیعت پر بھاری پن رہتا ہے اور اخراج کے بعد ہمیں سکون آجاتا ہے۔ لیکن اگر اخراج ہی صحیح طرح بغیر کسی تکیلف کے نہ ہو تو یہ بڑی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
اس کی ایک وجہ یو ٹی آئی یا پیشاب کی نالی میں انفیکشن بھی ہوتا ہے۔ جوکہ ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے اس کی شناخت بنیادی طور پر نہیں ہو پاتی لیکن اس کی چند ایک علامات ہیں جن کے ذریعے مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

• پیشاب کی نالی کا انفیکشن کیا ہے؟
پیشاب کی نالی جو کہ گردوں اور مثانے سے متصل ہوتی ہے ان میں بیکٹریا یا جراثیموں کی موجودگی کی وجہ سے اس نالی میں انفیکشن یا سوزش ہو جاتی ہے اور اخراج کا عمل بہت تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔ اندرونی خشکی ہوجاتی ہے جس سے خون آنے کی شکایت رہتی ہے۔ صرف نالی میں انفیکشن ہو تو پیشاب میں شدید قسم کی جلن یا پھر بار بار پیشاب آنے اور قطروں کی صورت میں آنے کی پریشانی ہوتی ہے۔
اگر مثانے میں انفیکشن ہوجائے تو اس کی علامات میں سرخ رنگ کا پیشاب آنا یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد رہنے کی تکلیف ہوتی ہے۔ اور اگر گردے میں انفیکشن کے اثرات زیادہ ہوں تو ٹھنڈ کے ساتھ بخار آنا یا تھکاوٹ اور کمر درد کی تکلیف جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

• وجوہات:
اس مرض کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے شوگر یا جسم میں سفید خون کے خلیوں کی کمی بھی ہے اور وقت پر علاج نہ کروانے کی وجہ سے ومت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

• گھریلو علاج:
یو۔ٹی۔ آئی کا گھریلو علاج 4 قسم کے اجزاء سے کیا جاسکتا ہے جوکہ بہت آسانی سے ہم سب کے کچن میں دستیاب ہوتے ہیں۔

• گرین ٹی:
گرین ٹی ہمارے گھروں میں ویٹ لوس کرنے کے لئے عام طور پر استعمال کی جاتی ہے جوکہ یو۔ٹی۔آئی میں بھی مفید سمجھی جاتی ہے کوینکہ یہ جراثیم کش ہے اور جسم کے کسی بھی حصے میں موجود جراثیموں کو پیشاب کے ذریعے آسانی سے خارج کرنے کا ایک عام ٹانک بھی ہے۔

• لہسن:
لہسن کی چائے کا ذائقہ بھی بہترین ہے اور اس کی افادیت بھی بہت ہے۔ اس میں سلفر، ایلیسن، ایکولی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات پائے جاتے ہیں جو یوٹرس کو طاقت دینے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مفید ہوتے ہیں۔

• ہرا دھنیا:
ہرادھنیا کھانوں میں گارنشنگ کے ساتھ کئی ایک صحت کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کی چائے پینے سے مثانے، گردے یا پیشاب کی نالی میں موجود غیر کثافتیں جسم سے بذریعہ پیشاب خارج ہوجاتی ہیں اس عمل سے آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

• پودینہ:
پودینے کی چائے اینٹی بائیوٹک اور ایٹی یو۔ٹی۔آئی ہے جس کو پینے سے مثانے، گردے اور پیشاب کی نالی کی سوزش، جلن اور اضافی فضلہ جلد اخراج کرنے اور جراثیموں سے پاک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Uti Infection Treatment At Home

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uti Infection Treatment At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uti Infection Treatment At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14296 Views   |   10 Jul 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اور پائیں راحت

پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اور پائیں راحت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اور پائیں راحت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔