حرام رشتے سے مرد کا 4 شادیاں کرنا بہتر ہے۔۔ حرا سومرو کی اسلام میں مردوں کے حقوق پر گفتگو

"حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،" حرا سومرو کا کہنا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ پر شرکت کے دوران کھل کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جس میں مردوں کی ایک سے زائد شادیوں کا معاملہ بھی شامل تھا۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ اگر کوئی مرد مالی اور جسمانی طور پر چار شادیاں کرنے کے قابل ہے اور وہ تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ "اگر وہ سب کے ساتھ انصاف کرسکتا ہے اور اس کی صحت اور مالی حالت اس بات کی اجازت دیتی ہیں تو وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے،" انہوں نے واضح کیا۔

حرا سومرو کے مطابق بیویوں کو اپنے شوہروں کی دوسری یا تیسری شادی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "مردوں کو قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے، انہیں شادی کرنے دیں۔" یہاں تک کہ انہوں نے اپنی زندگی سے مثال دی اور کہا کہ اگر ان کے شوہر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ لوگ معاشرے میں ایسے ہیں جو ایک عورت کے ساتھ وفادار نہیں رہ سکتے، اس لیے ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ حرام کاموں میں نہ الجھیں بلکہ شادیاں کرلیں۔ "اگر کوئی تمیز کے ساتھ چار بیویوں کو سنبھال سکتا ہے تو اسے شادیاں کرنے دی جائیں،" حرا نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردوں کو اپنی نیت اور عادات کے تحت شادی کی اجازت ملنی چاہیے، کیونکہ اگر وہ تنہائی میں غلط کاموں میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو یہ بہتر ہے کہ وہ شادی کرکے اپنی زندگی کو سنوار لیں۔

حرا سومرو نے موجودہ دور کی خواتین پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ آج کل کی عورتیں ہر چیز کو خود کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، مگر اگر وہ خود کمائیں، بچوں کی پرورش کریں اور گھر چلائیں تو شوہروں پر نظر رکھنے کا وقت نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا، "اگر شوہر کوئی اور کام کرنا چاہے تو بیویوں کو ان کی مرضی کے مطابق جینے دینا چاہیے۔"

اداکارہ نے شو میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے بعد کسی دوسرے شخص کے بارے میں سوچنا گناہ نہیں، بلکہ اصل غلطی گناہ کرنا ہے۔ "سوچنے اور گناہ کرنے میں فرق ہے، اور گناہ کرنے پر عذاب ملے گا،" انہوں نے کہا۔

Hira Soomro Talking About 4 Weddings

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hira Soomro Talking About 4 Weddings and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hira Soomro Talking About 4 Weddings to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   730 Views   |   13 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

حرام رشتے سے مرد کا 4 شادیاں کرنا بہتر ہے۔۔ حرا سومرو کی اسلام میں مردوں کے حقوق پر گفتگو

حرام رشتے سے مرد کا 4 شادیاں کرنا بہتر ہے۔۔ حرا سومرو کی اسلام میں مردوں کے حقوق پر گفتگو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حرام رشتے سے مرد کا 4 شادیاں کرنا بہتر ہے۔۔ حرا سومرو کی اسلام میں مردوں کے حقوق پر گفتگو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔