بالوں میں ایک کپ چھاچھ ڈالیں اور پھر۔۔ کیمیکل والی چیزیں استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنائیں ہیئر ماسک، جو بالوں کئی مسئلے حل کرئے

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بالوں کے مسئلے بھی شروع ہوجاتے ہیں، جہاں سردیوں میں بال خشک ہوتے ہیں اور ان میں خشکی ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گرمیاں آنے پر یہی خشکی پسینے کے باعث بالوں کی جڑوں میں جا کر چپک جاتی ہے، جس سے سر میں خارش ہونے لگتی ہے اور پھر آپ جتنے بال کھجائیں گی اتنے ہی زیادہ بال ٹوٹیں گے۔

ایسے میں خواتین کیمیکل والی مصنوعات کی طرف راغب ہوتی ہیں جو خشکی سے پاک بالوں کی تشہیر کرتے ہیں، لیکن باوجود پیسے خرچ کرنے کے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا الٹا بال اور زیادہ خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں۔

اسلیئے آج ہم لائے ہیں ایک ایسی زبردست ریمیڈی جو خواتین نہ صرف خود اپنے بالوں میں لگا سکتی ہیں بلکہ گھر میں کسی بچے یا مرد حضرات کو اس طرح کا مسئلہ ہے تو یہ اس میں بھی کارآمد ثابت ہوگی۔

سر کی خشکی، خارش اور ہیئر فال دور کرنے کی ریمیڈی:

۔ چھاچھ ایک کپ
۔ آدھے لیموں کا رس
۔ ایلوویرا کا پتّا
۔ ناریل یا زیتون کا تیل 1 چمچ
سب سے پہلے ایک پیالے میں چھاچھ لیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کر کے اسے مکس کریں، جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں ایلوویرا کے پتّے کا گودا (اچھے سے پھینٹ کر) اور تیل ملا کر اتنا مکس کریں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔
اب نہانے سے پہلے اسے اپنے بالوں اور سر کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا دیں اور شاور کیپ پہن لیں، 15 منٹ بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔
اس ریمیڈی کو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے آپ کے بال بھی اچھے ہونگے اسکے ساتھ ہی خشکی، سِکری اور خارش سے بھی نجات ملے گی۔

Balon Mein Chach Dalne Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balon Mein Chach Dalne Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Mein Chach Dalne Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1339 Views   |   09 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

بالوں میں ایک کپ چھاچھ ڈالیں اور پھر۔۔ کیمیکل والی چیزیں استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنائیں ہیئر ماسک، جو بالوں کئی مسئلے حل کرئے

بالوں میں ایک کپ چھاچھ ڈالیں اور پھر۔۔ کیمیکل والی چیزیں استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنائیں ہیئر ماسک، جو بالوں کئی مسئلے حل کرئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں میں ایک کپ چھاچھ ڈالیں اور پھر۔۔ کیمیکل والی چیزیں استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنائیں ہیئر ماسک، جو بالوں کئی مسئلے حل کرئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔