یوٹیوبرز کی طرح ڈرامے بازی نہیں کی۔۔ کم عمری میں شہرت پانے والے طلحہ احمد کی زندگی سے جڑی کچھ تلخ باتیں، طلحہ کس بیماری میں مبتلا ہے؟

Viral Boy Talha Ahmed Talks About His Journey And Illness

پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل کریئیٹر طلحہ احمد نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک الگ ہی پہچان بنا لی ہے۔ صرف ایک سال میں 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد انسٹاگرام فالوورز حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں، لیکن طلحہ نے یہ کر دکھایا وہ بھی بغیر کسی مہنگے گیجٹ یا ٹیم کے۔

یہ نوجوان نہ صرف ہر ویڈیو میں مختلف کردار خود ادا کرتا ہے بلکہ ان کرداروں کے پیچھے چھپی زندگی کی حقیقتیں اور معاشرتی سبق بھی اُسی مہارت سے پیش کرتا ہے۔ مزاح میں لپٹی ہوئی وہ حقیقتیں، جنہیں اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں، طلحہ بڑی چالاکی سے اپنے ناظرین کے دلوں تک پہنچا دیتا ہے۔

عرب نیوز پاکستان کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلحہ نے بتایا؛

میں نے جولائی 2024 میں یہ سفر شروع کیا تھا، شروعات میں وقفے آتے رہے، لیکن 2025 میں میں نے باقاعدگی سے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ میری کوشش رہی ہے کہ ایسی ویڈیوز بناؤں جو ہر عمر، ہر طبقے کے فرد کو پسند آئیں اور جن سے لوگ جُڑ سکیں۔

طلحہ کے بھائی نے انکشاف کیا کہ؛

شروع میں تو اس کے پاس اپنا فون بھی نہیں تھا، بہن کا فون لے کر ویڈیوز بناتا تھا۔ لیکن وہی عام فونز سے بنائی گئی ویڈیوز آج لاکھوں دل جیت چکی ہیں۔ اب جا کے طلحہ اپنا پروفیشنل سیٹ اپ لینے والا ہے۔

طلحہ کی زندگی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ تھلیسیمیا کا مریض رہا، لیکن اس نے کبھی اپنی بیماری کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

میں نے اپنی بیماری کو کبھی کمزوری نہیں بننے دیا، تعلیم بھی مکمل کی اور اب میری پہچان میری محنت ہے، میری بیماری نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین طلحہ کی ذہانت، تخلیقی صلاحیت اور جرات کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔ ان کے الفاظ کی روانی، موضوعات کی گہرائی اور اندازِ بیان سب کچھ الگ ہی سطح کا ہے۔

یہ ہے ایک عام نوجوان کی خاص کہانی، جو بنا کسی شور شرابے کے سادہ دلوں میں اپنا گھر بنا رہا ہے۔

Viral Boy Talha Ahmed Talks About His Journey And Illness

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Viral Boy Talha Ahmed Talks About His Journey And Illness and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Viral Boy Talha Ahmed Talks About His Journey And Illness to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By   |   In News  |   0 Comments   |   923 Views   |   18 Apr 2025
About the Author:

is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2025)

یوٹیوبرز کی طرح ڈرامے بازی نہیں کی۔۔ کم عمری میں شہرت پانے والے طلحہ احمد کی زندگی سے جڑی کچھ تلخ باتیں، طلحہ کس بیماری میں مبتلا ہے؟

یوٹیوبرز کی طرح ڈرامے بازی نہیں کی۔۔ کم عمری میں شہرت پانے والے طلحہ احمد کی زندگی سے جڑی کچھ تلخ باتیں، طلحہ کس بیماری میں مبتلا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یوٹیوبرز کی طرح ڈرامے بازی نہیں کی۔۔ کم عمری میں شہرت پانے والے طلحہ احمد کی زندگی سے جڑی کچھ تلخ باتیں، طلحہ کس بیماری میں مبتلا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔