سحری ہو یا افطاری کھانے پینے میں احتیاط کرنا چاہیئے کیونکہ کھانوں میں احتیاط نہ کرنا ہمیں بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔
آج کل چونکہ رمضان میںکھانے پینے کے محدود اوقات ہوتے ہیں، کوئی کھانا سحری میں زیادہ کھاتا ہے، تو کوئی افطار میں اور کچھ لوگ افطار سے کے لر سحری تک وقفے وقفے سے کھاتے رہتے ہیں جس میں کوئی حرض تو نہیں ہے۔
لیکن سحری کے وقت کن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیئے یہ بھی جان لیں تاکہ آپ صحت مند بھی رہ سکیں اور روزہ سکون سے گزار سکیں۔
سحری میں کن کھانوں سے پرہیز کریں؟
٭ اگر آپ سحری میں آئلی کھانے کھاتے ہیں تو ان سے پرہیز کریں، یہ معدے کے مسائل اور پیٹ درد کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ اور روزے میں کھٹی ڈکاریں بھی آ سکتی ہیں۔
٭ سحری میں سوفٹ ڈرنک پینے کی غلطی نہ کریں یہ جگر میں ورم کرسکتی ہیں، اس لئے پھلوں کے جوس یا ملک شیک پیئیں۔
٭ سفید آٹے کو کھانے سے بہتر ہے کہ آپ چکی کا آٹا استعمال کریں اس سے آنتوں کے مسائل نہیں ہوں گے اور روزہ بآسانی گُزر جائے گا۔
٭ بچے عموماً سحری میں فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ، جو کہ ان کی صحت کے لئے ویسے بھی موزوں نہیں ہیں اور روزے میں چونکہ ایک طویل وقت خالی پیٹ رہنا ہوتا ہے ایسے میں پیٹ میں گیس ہو جاتی ہے جس سے شدید درد ہو سکتا ہے۔