بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے

ماں ایک ایسی ہستی ہے، جو کہ ہر حال میں اپنے بچے کو سپورٹ کرتی دکھائی دیتی ہے، چاہے پھر وہ اس کے لیے کسی بھی حد تک جائے۔

لیکن اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ جب نوجوان اولاد اچانک دماغی چوٹ کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھے تو والدہ کی کیا حالت ہو سکتی ہے۔

پرکھارڈ کولون امریکی باکسر ہیں جو کہ بہت کم عمری میں ہی باکسنگ کے شوق میں مبتلا ہو گئے تھے، کولون کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے، جبکہ کولون کو بچپن ہی سے باکسنگ کا شوق تھا۔

مقامی طور پر منعقد ہونے والے باکسنگ کے مقابلوں میں کولون بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، مگر یہی جنون کولون کو ایک گہرے اندھیرے تک لے گیا ہے، جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

2010 میں پین امریکن یوتھ کانٹیسٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسر کولون کا وزن 64 کلو تھا جبکہ 2013 تک کولون 16 میچز جیت چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ کولون کو ایک پروفیشنل باکسر کے طور پر جانا جانے لگا تھا۔

کولون کا آخری میچ ورجینیا میں امریکی باکسر ٹریل ویلیمز کے ساتھ ہوا تھا، یہ میچ کافی خطرناک میچ تصور کیا جاتا ہے ، کیونکہ دوران میچ ویلیمز نے کولون کو ناک آؤٹ کردیا تھا، اس دوران کولون کا خیال تھا کہ یہ آخری راؤنڈ ہے، یہی وہ خیال تھا جس نے کولون کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

ویلیمز کی جانب سے کولون کے سر کے پچھلے حصے پر مارا جانے والا مکا خطرناک ثابت ہوا جس کی وجہ سے کولون 122 دنوں تک کومہ میں رہا، جبکہ کولون کی حالت اس حد تک خراب تھی کہ وہ کسی کی بات کا نہ تو جواب سے سکتے تھے اور نہ ہی کچھ ردعمل دے پا رہے تھے، حتٰی کہ وہ ویل چئیر کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔

کولون کے والدین اس وقت بھی سکتے میں ہیں، کیونکہ جوان اولاد کو اس طرح بیمار دیکھنا کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا، جبکہ کولون کے والدین نے امریکی سپیرئیر کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں والدین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ رنگ میں موجود میڈیکل پرسن کو کولون نے بارہاں اپنے سر پر لگنے والی چوٹ اور حالت غیر سے متعلق آگاہ کیا تھا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ کولون کی والدہ پر امید ہیں کہ ان کا بیٹا بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا، یہ کہتے ہوئے خود ماں کی آنکھوں میں بھی آنسوں تھے، جبکہ وہ اپنے بیٹے کی موجود صورتحال پر بھی افسردہ ہیں۔

Bete Ko Dekh Maan Ka Bura Hal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ko Dekh Maan Ka Bura Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ko Dekh Maan Ka Bura Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2096 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے

بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔