اگر آپ کا بچہ بھی دودھ نہیں پی رہا تو یہ وجہ ہوسکتی ہے، منہ میں فنگس کیسے داخل ہوتا ہے؟ جانیں

آپ نے کبھی غور کیا ہوگا کہ آپ کا بچہ بھوکا ہونے کے باوجود دودھ نہیں پی پارہا۔ دودھ کی بوتل منہ سے نکال کر رونا شروع کردیتا ہے۔ اس صورت میں ضروری ہے کہ آپ بچے کا منہ کھول کر دیکھیں کہ اس کی زبان یا منہ کے اندر سفید دانے یا فنگس تو نہیں؟

اورل تھرش یا منہ کا فنگس

یہ چھالے یا دانے ایک قسم کے فنگس yeast کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ سفید فنگس ویسے تو بالغ افراد میں بھی ہوجاتا ہے لیکن نومولود بچوں کے منہ اور زبان میں اس کا ہونا عام بات ہے۔ اس کے علاوہ یہ فنگس ایسے افراد کو ہوجاتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔ یہ فنگس علاج سے فوری ٹھیک ہوجاتا ہے مگر کمزور افراد وقت پر علاج نہ کروائیں تو یہ جسم کے باقی حصوں میں بھی پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

علامات

منہ سے بدبو آنا
بچے کا بھوک کے باوجود دودھ نہ پینا
زبان، گلے، مسوڑھے اور ہونٹوں پر سفید یا پیلے دانے نمودار ہونا
دانوں پر کھروچ آنے سے ہلکا سا خون کا بہنا
سوجن اور منہ میں جلن
منہ میں کچھ پھنسنے کا احساس ہونا
منہ کے کناروں کا خشک ہو کر پھٹنا
نگلنے میں دشواری
بدذائقہ یا کسی ذائقے کا محسوس نہ ہونا

منہ میں فنگس کیسے آتا ہے؟

بچوں کے منہ میں یہ چوسنی یا دودھ پینے والی بوتل کے ذریعے آتا ہے اس کے علاوہ اگر ماں کے جسم میں فنگس موجود ہو تو وہ بھی پیدائش کے ساتھ بچوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ دودھ پلانے کے دوران بھی ماں سے بچے کے جسم میں فنگس جاسکتا ہے۔ بڑوں میں یہ گندے انہیلر استعمال کرنے یا ایسے افراد سے ملنے جلنے سے منتقل ہوتا ہے جن میں یہ فنگس پہلے سے موجود ہو۔

علاج کیسے کریں؟

منہ کے فنگس کو ختم کرنے کے لئے بہتریں اینٹی فنگل دوائیں بازار میں دستیاب ہیں جو ڈاکٹر کی تجویز پر استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ان دواؤں کو عام طور پر ڈاکٹر کھانے کے دوران یا منہ میں چاروں طرف گھمانے کے بعد پی لینے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ دوا کا اچھا اثر ہو۔ لیکن دوائیں اور طریقہ کار کو ڈاکٹر کے مشورے سےہی استعمال کریں۔
بشکریہ:ہماری ویب

Bacha Doodh Nhe Peeta Kahi Ye Waja To Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Doodh Nhe Peeta Kahi Ye Waja To Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Doodh Nhe Peeta Kahi Ye Waja To Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3904 Views   |   04 May 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

اگر آپ کا بچہ بھی دودھ نہیں پی رہا تو یہ وجہ ہوسکتی ہے، منہ میں فنگس کیسے داخل ہوتا ہے؟ جانیں

اگر آپ کا بچہ بھی دودھ نہیں پی رہا تو یہ وجہ ہوسکتی ہے، منہ میں فنگس کیسے داخل ہوتا ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی دودھ نہیں پی رہا تو یہ وجہ ہوسکتی ہے، منہ میں فنگس کیسے داخل ہوتا ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔