جو کے بے شمار فائدے ہیں یہ تو ہم سب جانتے ہیں پھر چاہے اسکی روٹی بنا کر کھائی جائے یا پھر دلیہ یہ ہر صورت کھانے میں اچھا ہی لگتا ہے اور زیادہ تر لوگ اسے ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں جو کا پانی پینا کتنا فائدہ مند ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں جو کے فوائد اور استعمال کے بارے میں۔
جو کے پانی کے فائدے:
یہ آپ کی آنکھوں، ہڈیوں اور مسلز کیلیئے بہت اچھا ہے، اسکے علاوہ کولیسٹرول اور شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ساتھ ہی اینٹی ایجننگ کا کام بھی کرتا ہے۔
جو کو استعمال کرنے کے 2 طریقے:
جو کا پانی:
۔ آدھا کپ ثابُت جو کو ایک پیالی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں، اگلی صبح اس بھگی ہوئی جو کو ایک دیگچی میں ڈال کر اس میں 2 گلاس پانی، 1 چٹکی نمک، 1 چٹکی کالی مرچ اور 1 چٹکی ہلدی شامل کرکے اتنا ابالیں کہ پانی 1 گلاس رہ جائے۔ اب اسے چھان کر پانی ایک گلاس میں نکال کر رکھ دیں اور 1 چمچ لیموں کا رش ڈال دیں۔
صبح نہار منہ یہ پانی پینے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔
نمکین جو کا دلیہ:
۔ اب بچی ہوئی جو میں 1 گلاس پانی شامل کر کے چولہے پر رکھ دیں اور اس میں 3 لہسن کے جوے ڈال کر گلنے کیلیئے چھوڑ دیں۔
۔ اب ایک پیالے میں 6 بادام اور 2 اخروٹ کو کُوٹ کر اس میں 1 کپ دودھ شامل کریں اور جو گلنے کے بعد اس میں ڈال کر مکس کرلیں، جو کا دلیہ تیار ہے۔
روز صبح اس دلیئے کا ناشتہ کرنے سے آپ کے اندر موجود تمام کمزوریاں اور بیماریاں دور ہوجائیں گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Barley Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barley Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.