مجھے باہر کے کھانوں سے زیادہ یہ پسند ہے ۔۔ کترینہ کیف کون سی سبزی شوق سے کھاتی ہیں؟ ان کی سادہ پسند جان کر مداح بھی حیران

انسان کو ایک طویل دن کے اختتام پر گھر میں پکا ہوا سادہ کھانا ہی درکار ہوتا ہے۔ اور ایسا نہ صرف ایک عام انسان کے ساتھ ہوتا ہے بلکہ ہماری پسندیدہ مشہور شخصیات بھی ہم سے مختلف نہیں ہیں ان کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ کام سے گھر لوٹیں تو انہیں گھر کا پکا ہوا کھانا ملے۔ ہم یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ کترینہ کیف نے حال ہی میں گھر کے سادہ کھانے سے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسک می اینی تھنگ (سوال جواب) سیشن کا انعقاد کیا۔ سوال جواب کے سیشن کے دوران، ایک مداح نے اس سے اس کے پسندیدہ کھانے کے بارے میں سوال کیا، جس پر کترینہ نے اپنے کھانے کی میز پر رکھے تین پیالوں کی تصویر شیئر کر دی۔

ان تین پیالوں میں سے دو میں سادہ سبزی تھی جبکہ تیسرے میں گاڑھا اور کریمی سوپ تھا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے سبزیاں کون سی تھیں؟

تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا، تورائی کی سبزی، پھول گوبھی کی سبزی اور بروکولی سوپ۔

کترینہ کیف کھانے سے اپنی محبت کا اعتراف کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔ اس سے قبل، ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے انکشاف کیا تھا کہ، جہاں وہ پراٹھا پسند کرتے ہیں، وہیں کترینہ کیف ایک پین کیک والی انسان ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دونوں کے کھانے کے انتخاب بہت مختلف ہیں، وکی اور کترینہ کیف نے ایک دوسرے کے پسندیدہ کھانے کو بھی آزمانا سیکھ لیا ہے۔ وکی نے بتایا کہ، "کترینہ کو میری ماں کے ہاتھ کے بنائے ہوئے پراٹھے بہت پسند ہیں۔"

Katrina Kaif Favourite Food

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Katrina Kaif Favourite Food and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Katrina Kaif Favourite Food to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   892 Views   |   19 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

مجھے باہر کے کھانوں سے زیادہ یہ پسند ہے ۔۔ کترینہ کیف کون سی سبزی شوق سے کھاتی ہیں؟ ان کی سادہ پسند جان کر مداح بھی حیران

مجھے باہر کے کھانوں سے زیادہ یہ پسند ہے ۔۔ کترینہ کیف کون سی سبزی شوق سے کھاتی ہیں؟ ان کی سادہ پسند جان کر مداح بھی حیران ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے باہر کے کھانوں سے زیادہ یہ پسند ہے ۔۔ کترینہ کیف کون سی سبزی شوق سے کھاتی ہیں؟ ان کی سادہ پسند جان کر مداح بھی حیران سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔