Humaira Asghar Stylist Danish Maqsood Calls Out Celebrities
اداکارہ حمیرا اصغر کی خاموش موت نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری کے چمکتے چہروں کو آئینہ دکھا دیا۔ ان کے قریبی اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے ان فنکاروں پر سخت تنقید کی جو اب دکھاوا کر رہے ہیں لیکن اصل وقت پر خاموش تماشائی بنے رہے۔
دانش نے سوال اٹھایا کہ جب حمیرا نو ماہ سے خاموشی کی موت مر چکی تھیں، تو ان کے ساتھی، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لوو گرو کی ٹیم یا ریئلٹی شو تماشا گھر کے میزبان اور شریک فنکار آخر کہاں تھے؟ کیا کسی کو ان کی غیر موجودگی محسوس نہ ہوئی؟
انہوں نے لاش اُٹھانے والے اداروں کو بھی نشانے پر لیا اور کہا کہ اگر وہ روز لاشیں اٹھاتے ہیں تو کیا انہیں یہ اندازہ نہیں ہوا کہ حمیرا کی لاش کئی ماہ پرانی تھی؟ آخر کیوں سب نے یہ بات چھپائے رکھی؟
دانش نے ان فنکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو اب منظر پر آکر حمیرا کی تدفین کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونیا، یاسر حسین اور یشمٰی گل اب یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن حمیرا کی خاموشی کے دنوں میں کہاں تھے؟
بس ایک ہی نام دانش کی باتوں میں عزت کے ساتھ سامنے آیا اور وہ تھا، رابعہ کلثوم۔۔۔ دانش نے بتایا کہ جب انہوں نے حمیرا کی گمشدگی پر پہلی پوسٹ کی تھی، تو صرف رابعہ نے رابطہ کیا اور دل سے فکر دکھائی۔
یاد رہے، حمیرا کی لاش 8 جولائی کو کراچی ڈیفنس فیز 8 کے ایک فلیٹ سے ملی، جہاں وہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔ ان کی تدفین لاہور میں 11 جولائی کو ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، ان کی موت اکتوبر 2024 میں ہوئی تھی، یعنی لاش کم از کم نو ماہ پرانی تھی۔
یہ کہانی صرف ایک اداکارہ کی موت نہیں، بلکہ بے حسی، دکھاوے اور دیر سے آنے والے افسوس کی سچائی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Humaira Asghar Stylist Danish Maqsood Calls Out Celebrities and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Humaira Asghar Stylist Danish Maqsood Calls Out Celebrities to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.