میرے چہرے پر آج بھی وہ نشان موجود ہے۔۔ اجے دیوگن کا چہرہ مادھوری کی وجہ سے کیسے جل گیا تھا؟

"2001 کی بات ہے، ہم فلم یہ راستے ہیں پیار کے کی شوٹنگ شروع کرنے والے تھے، اور سب ایک کمرے میں بیٹھے تھے۔ میں جوس کے ساتھ سگریٹ پی رہا تھا، اتنے میں مادھوری ڈکشت اندر آئیں۔ جیسے ہی میں نے ان کی طرف دیکھا، وہ اتنی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ میں بس انہیں دیکھتا رہ گیا۔ اسی دوران، میں نے سگریٹ الٹی طرف سے منہ پر لگا لی اور میرا چہرہ جل گیا!" اجے دیوگن نے یہ قصہ ہنستے ہوئے سنایا اور اپنا چہرہ بھی دکھایا، "یہ دیکھیں، آج بھی مادھوری کا نشان میرے چہرے پر موجود ہے، میں اسے 'مادھوری کا نشان' کہتا ہوں۔"

بالکل انوکھے انداز میں اجے دیوگن نے 2019 کے انٹرویو میں ایک یادگار لمحہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2001 میں فلم یہ راستے ہیں پیار کے کی شوٹنگ کے دوران مادھوری ڈکشت کی خوبصورتی نے انہیں ایسا مسحور کیا کہ وہ سگریٹ بھی غلط سمت سے پینے لگے، نتیجتاً ان کا چہرہ جل گیا۔

اجے نے یہ واقعہ ہنستے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی مادھوری کمرے میں داخل ہوئیں، ان کی خوبصورتی نے پوری فضا کو بدل دیا۔ ان کی مسکراہٹ نے اجے کو اتنا حیران کر دیا کہ وہ سگریٹ الٹی منہ پر لگا بیٹھے۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ان کا چہرہ آج بھی اس حادثے کی یادگار کے طور پر ایک نشان رکھتا ہے، جسے وہ مزاحیہ انداز میں ’مادھوری کا نشان‘ کہتے ہیں۔

اس دل چسپ انکشاف کے بعد نہ صرف مداح بلکہ مادھوری اور باقی فنکار بھی خوب محظوظ ہوئے۔ مادھوری نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کی خوبصورتی کی سب سے دلچسپ تعریف ہے!

Ajay Devgan Talking About Madhuri

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ajay Devgan Talking About Madhuri and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajay Devgan Talking About Madhuri to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   901 Views   |   09 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرے چہرے پر آج بھی وہ نشان موجود ہے۔۔ اجے دیوگن کا چہرہ مادھوری کی وجہ سے کیسے جل گیا تھا؟

میرے چہرے پر آج بھی وہ نشان موجود ہے۔۔ اجے دیوگن کا چہرہ مادھوری کی وجہ سے کیسے جل گیا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے چہرے پر آج بھی وہ نشان موجود ہے۔۔ اجے دیوگن کا چہرہ مادھوری کی وجہ سے کیسے جل گیا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔