محنت اور کامیابی کسی کی جاگیر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک انتہائی غریب گھرانے کے بچے نے وہ کارنامہ کر دکھایا ہے جس کا غریب آج تک خواب ہی دیکھتے تھے۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ ضلع خیرپور کے چھوٹے سے گاؤں محمد یوسف کلہوڑو کا یہ نوجوان اے ایس پی بن گیا ہے۔ اس کا نام محمد شریف کلہوڑو ہے۔
محمد شریف کے گھرانا بہت غریب ہے ان کے خاندان میں کوئی آج تک اتنا بڑا سرکاری آفسر نہیں بنا، بس ایک بھائی محکمہ پولیس میں سپاہی ہے جبکہ والد ایک کسان ہے۔ مزید یہ کہ اے ایس پی محمد شریف نے گریجویشن تک تعلیم اپنے آبائی علاقے سے ہی حاصل کی پھر والد نے انہیں پڑھائی میں ہو شیار دیکھا تو خوب حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے یہ کیڈٹ کالج میں اسکالر شپ پر داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔
جہاں انہوں نے پڑھائی کے بعد 2 مرتبہ سیکنڈ لیفٹیننٹ کا ٹیسٹ دیا پر پاس نہ ہو سکے، یوں یہ پھر لاہور آ گئے اور یہاں کی یو نیورسٹی میں آگے کی پڑھائی کیلئے داخلہ لیا یہی نہیں بلکہ اپنے اخراجات بھی پورے کرتے رہے۔
اب کی بار انہوں نے سی ایس ایس میں اپنا نصیب آزمایا تو وہاں بھی یہ اسلامک اسٹڈیز میں فیل ہو گئے لیکن ہمت نہ ہاری اور 2019 میں سی ایس ایس میں پاکستان بھر میں 26 ویں پوزیشن حاصل کی۔
اس کامیابی کے بعد انہیں محکمہ پولیس نے ای ایس پی کا درجہ دیا گیا۔ یہی نہیں اب انہوں نے اپنا گھر بھی بسا لیا ہے۔ ان کا جیون ساتھی بھی ایک افسر ہی ہے۔ ان کی بیوی کا نام فرح امان اللہ جوکہ اسٹنٹ کمشنر ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ وہ آفیسر ہیں جو اتنی بڑی پوزیشن ملنے کے بعد بھ ہر جگہ اپنی ثقافت کو ترجیح دیتے ہیں، یعنی کہ اجرک ضرور پہنتے ہیں، جو ان کا بڑا پن ہے۔ اس وقت یہ بلوچستان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Allah Ne Afsar Bana Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Allah Ne Afsar Bana Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.