چونگ کھانے کے فائدے

پاکستان کی مٹی کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا ہے کہ اگر اس کی تہہ تلے مختلف اقسام کی قیمتی معدنیات موجود ہیں تو اس کی سطح پر انتہائی مفید نباتات بھی موجود ہیں- جو کہ نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے بہت لذيذ ہوتی ہیں بلکہ فوائد کے اعتبار سے بھی بے مثال ہوتی ہیں ایسی ہی ایک سبزی چونگ بھی ہے جو کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ایسی جگہ پائی جاتی ہے جہاں چٹانیں موجود ہوتی ہیں یا پھر پانی کی کمی ہوتی ہے ۔

چونگ کیا ہے
چونگ کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سبزی ہے یہ خودرو ہوتی ہے یہ شاخ دار ہوتی ہے اور اس کے پتے کانٹوں کی صورت میں ہوتے ہیں- اس کے تنے کی موٹائی ایک انچ سے زيادہ نہیں ہوتی ہے اور اس کا تنا ہی درحقیت وہ حصہ ہوتا ہے جس کو کھایا جاتا ہے اس کو کے پی کے اور بلوچستان کے لوگ سالن میں استعمال کرتے ہیں- اس کے علاوہ اس کا اچار اور چٹنی بھی بنائي جاتی ہے پشتو زبان میں اس کو پمانکے کہا جاتا ہے-

چـونگ کے استعمال کا طریقہ
یہ ذائقے کے اعتبار سے کریلے کی طرح کڑوی ہوتی ہے اس لیے اس کے تنے کو پہلے تو چھیل کر اس پر موجود کانٹے دار پتوں کو صاف کر لیا جاتا ہے- اس کے بعد اس کو ابال کر پانی کو گرا دیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو پیس کر قیمے کے ساتھ بھون کر کھایا جاتا ہے اس کی لذت کریلے کی طرح ہوتی ہے-

چونگ کے استعمال کے فوائد
1: اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ بھوک کو ختم کرتے ہیں اس کے استعمال سے ایسے انزائم ایکٹو ہو جاتے ہیں جو کہ جسم میں موجود جمی ہوئی چربی کو پگھلاتے ہیں اور وزن میں تیزی سے کمی لے کر آتے ہیں-

2: یہ ذيابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اس کو ابال کر اس کا پانی باقاعدگی سے پینے سے ذیابطیس نہ صرف کنٹرول ہو جاتی ہے بلکہ یہ لبلبے کے افعال میں بہتری لا کر شوگر کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں کا بھی خاتمہ کرتی ہے-

3: شدید گرمی میں اس کے تنے کو چبانے سے پیاس میں کمی واقع ہوتی ہے اور یہ پانی کی پیاس میں بھی خاطر خواہ کمی کرتی ہے-

4: یہ برسات کے موسم میں ہونے والی کھجلی اور دانوں کو بننے سے روکتی ہے اور خون کو صاف کر کے جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتی ہے-

Choong Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Choong Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Choong Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sahil  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2761 Views   |   21 May 2022
About the Author:

Sahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

چونگ کھانے کے فائدے

چونگ کھانے کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چونگ کھانے کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔