گھریلو ٹوٹکے کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، اسپغول کی بھوسی کے فائدوں کے ساتھ ساتھ 4 خطرناک نقصانات بھی ہیں

موجودہ دور میں جیسے جیسے طرز زندگی جسمانی آرام کی طرف راغب ہوتی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں طرح طرح کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ان مسائل کے خاتمے کے لیے لوگ اپنے طور پر گھریلو ٹوٹکوں پر زیادہ سے زيادہ انحصار کرنے لگے ہیں جس کے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں- ایسی ہی کچھ اشیا میں اسپغول کی بھوسی بھی شامل ہے جس کو لوگ بلا سوچے سمجھے روزانہ استعمال کرتے ہیں اور اس کو ہر بیماری کا علاج سمجھتے ہیں- مگر اس حقیقت سے کم لوگ واقف ہیں کہ معدے کی کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی یہ بھوسی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے- اس لیے اس کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنے سے احتیاط برتنی چاہیے اور اس کے علاوہ اس کا روزانہ استعمال بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-

اسپغول کی بھوسی کے زیادہ استعمال کے نقصانات

1: بھوک کا ختم ہو جانا

اسپغول کی بھوسی اپنے اثرات کے اعتبار سے کافی بھاری ہوتی ہے اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کے سبب بھوک ختم ہو جاتی ہے اور سنگین معدے کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے- وزن کم کرنے کے لیے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے وزن میں کمی واقع ہو بھی جائے تو انسانی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں-

2: وقت سے پہلے بڑھاپے کا باعث ہوتی ہے

اسپغول کی بھوسی کے روزانہ کی بنیاد پر بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال کرنے سے اس کے سبب جوڑوں اور کمر کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے- ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور انسان وقت سے قبل ہی بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے-

3: سانس کی نالی میں پھنس جانے کا اندیشہ

اسپغول کی بھوسی کو بغیر پانی کے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ نمی پانے کے بعد پھولنا شروع ہو جاتی ہے اور منہ میں بغیر پانی کے استعمال کرنے سے اس کے سانس کی نالی میں پھنسنے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے-

4: زہریلے اثرات

اس کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر حکیمی نسخوں کے مطابق دوا بنانے کا رجحان عام ہے- مگر اس کے اثرات مختلف چیزوں کے ساتھ مل کر مختلف ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ بعض چیزوں کے ساتھ مل جانے پر یہ زہریلا اثر بھی پیدا کر سکتی ہے- اس لیے اس کو کسی اور چیز کے ساتھ مکس کر کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے-

اسپغول کی بھوسی کے استعمال کا درست طریقہ

1: پیچش کی صورت میں اس کا استعمال دہی کے ساتھ ملا کر کرنے کی صورت افاقہ ہوتا ہے-
2: قبض کی صورت میں رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ میں مکس کر کے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے-
3: خشک کھانسی کی صورت میں بھی اس کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آرام ملتا ہے-
4: جل جانے کی صورت میں اس کا پانی میں پیسٹ بنا کر زخم پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے-
5: اس کو روزانہ استعمال صحت کے لیے نقصاندہ ہو سکتا ہے اس لیے اس کو ہفتے میں ایک یا دو بار سے زيادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے-

Ispaghol Kay Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ispaghol Kay Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ispaghol Kay Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10381 Views   |   28 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

گھریلو ٹوٹکے کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، اسپغول کی بھوسی کے فائدوں کے ساتھ ساتھ 4 خطرناک نقصانات بھی ہیں

گھریلو ٹوٹکے کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، اسپغول کی بھوسی کے فائدوں کے ساتھ ساتھ 4 خطرناک نقصانات بھی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھریلو ٹوٹکے کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، اسپغول کی بھوسی کے فائدوں کے ساتھ ساتھ 4 خطرناک نقصانات بھی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔