جوڑوں کا د رد ہو قبض کی شکایت انجیر سے بہتر کوئی دوا نہیں جانئے اسے ان بیماریوں سے نجات کے لئے کیسے استعمال کیا جائے

خشک میوہ جات کی سردار انجیر جس کے فائدے جان کر روز استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک بے حد صحت بخش پھل ہے اس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسان کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں سے تحفظ دینے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ پھل سارا سال آسانی ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے، انجیر کمزور افراد کے لئے ایک بیش بہا نعمت ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال کمزور افرادکو فربہ بناتا ہے ،سانس کے امراض کے لئے ایک بہترین دوا ہے ، یہ جسم میں انسولین کی مزاحمت کو کم کرتی ہے اس طرح خون میں چینی سطح اعتدال میں رہتی ہے ۔ ایسے افراد جن میں سیلینیم نامی مرکب کی کمی ہو جاتی ہے تو ان میں میٹھے کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے انجیر میں سیلینیم پایا جاتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال میٹھے کی طلب سے چھٹکارا دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ غرض انجیر ایک سدا بہار پھل ہے جس کے فائدے بھی لاتعداد ہیں۔ اس مختصر خبر میں جانئے کہ انجیر کس طرح ایک سپرفوڈ ہے۔

قبض دور کرنے کی بہترین قدرتی دوا

انجیر قبض کشا میوہ ہے جس کی افادیت تاریخی لحاظ سے ثابت ہوچکی ہے۔ رات کو انجیر کے دو دانے پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ چباکرکھالیں۔ چند روز میں ہی قبض دور ہوجائے گا۔

جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو دور کرے

انجیر جوڑوں اور ہڈیوں کے درد دورکرنے کا بہترین علاج ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو دانے انجییر زیتون کے تیل میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ خوب چباکر کھالیں۔ چند ہی روز میں پٹھوں کا کھنچاؤ، ہڈیوں کا درد، اینٹھن اور جوڑوں کا درد واضح طور پر کم ہوجائے گا۔

بلڈ پریشر کے خاتمے کا بہترین نسخہ

انجیر کے استعمال سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انجیر پوٹاشیئم سے مالامال ہوتی ہے۔ پوٹاشیئم دورانِ خون کو باقاعدہ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
ماہرین انجیر کو بھگوکر کھانے کا مشورہ اس لیے دیتے ہیں کہ عموماً خشک انجیر ملتی ہے جس میں سے 80 فیصد پانی ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انجیر کو پانی میں بھگوکر استعمال کیا جائے۔

انجیر اور آنتوں کی صفائی

انجیر آنتوں کی صفائی میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ڈی ٹاکسفکیشن کا عمل تیز کرتی ہے اور یوں پورے نظامِ ہاضمہ کو طاقتور بناتی ہے۔

انجیر دل کے لیے مفید

انجیرکا باقاعدہ استعمال دل کو مضبوط اور توانا رکھتا ہے۔ اس میں موجود کئی طرح کے اجزا دل کو تندرست رکھتے ہیں۔

Anjeer Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4957 Views   |   23 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوڑوں کا د رد ہو قبض کی شکایت انجیر سے بہتر کوئی دوا نہیں جانئے اسے ان بیماریوں سے نجات کے لئے کیسے استعمال کیا جائے

جوڑوں کا د رد ہو قبض کی شکایت انجیر سے بہتر کوئی دوا نہیں جانئے اسے ان بیماریوں سے نجات کے لئے کیسے استعمال کیا جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کا د رد ہو قبض کی شکایت انجیر سے بہتر کوئی دوا نہیں جانئے اسے ان بیماریوں سے نجات کے لئے کیسے استعمال کیا جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔