بچوں کو پالتی تھی تاکہ بیٹا، بہو کو وقت دے سکے۔۔ افشاں قریشی کا نئی ساس بننے والی عورتوں کے لئے پیغام

"میرا اور فیصل کا ہمیشہ دوستانہ رشتہ رہا ہے، ہم دونوں نے زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہر بات بانٹی اور مشورے کیے۔ جب اس نے شادی کی، تو میں نے خود ہی اسے کہا کہ اب اپنی بیوی کو زیادہ وقت دو، کیونکہ جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔ بیٹے کی زندگی میں نیا باب شروع ہوا ہے تو اسے اس کا لطف اٹھانے دو۔ میں تو اس کے بچوں کو سنبھالتی رہی اور اسے بیوی کے ساتھ گھومنے پھرنے کا کہتی رہی کہ عیش کرلو، جب اولاد آئے گی تو یہ وقت نہیں ملے گا۔"

افشاں قریشی نے سما ٹی وی کے مارننگ شو میں والدین کے لیے بیٹوں کی شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے پر زور دیا۔ افشاں نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ جب بیٹے فیصل قریشی کی شادی ہوئی، تو اس نے فیصل کو خود بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کی نصیحت کی اور اپنے پاس سے بچوں کو سنبھالتی رہیں تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد اکثر بیٹے اپنی ماؤں کو کم وقت دیتے ہیں، مگر اس میں دل سے نظر انداز کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہوتا؛ وہ صرف اپنی نئی زندگی میں ڈھل رہے ہوتے ہیں۔ افشاں نے والدین کو نصیحت کی کہ یہ تبدیلی وقتی ہوتی ہے اور ماؤں کو ایسی باتوں کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔ شادی کے بعد کچھ وقت کے لیے بیٹے کا اپنی زندگی میں مصروف ہونا ایک عام بات ہے، اور اس بات کو قبول کر لینا چاہیے۔

Afshan Qureshi Talking About Relationship With Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Afshan Qureshi Talking About Relationship With Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Afshan Qureshi Talking About Relationship With Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1594 Views   |   29 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچوں کو پالتی تھی تاکہ بیٹا، بہو کو وقت دے سکے۔۔ افشاں قریشی کا نئی ساس بننے والی عورتوں کے لئے پیغام

بچوں کو پالتی تھی تاکہ بیٹا، بہو کو وقت دے سکے۔۔ افشاں قریشی کا نئی ساس بننے والی عورتوں کے لئے پیغام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو پالتی تھی تاکہ بیٹا، بہو کو وقت دے سکے۔۔ افشاں قریشی کا نئی ساس بننے والی عورتوں کے لئے پیغام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔