نانی تشدد کرتی ہیں خالہ باتھ روم صاف کرواتی ہیں.. رات کہاں گزاری؟ لاپتہ ہونے والے بچوں کے دکھ بھرے حقائق نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

"نانی تشدد کرتی تھیں. خالہ برتن اور واش روم صاف کراتی تھیں. نازیبا زبان استعمال کی جاتی تھی۔ اس لئے ہم خود گھر چھوڑ کر گئے تھے"

یہ کہنا ہے گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والے ایان اور انابیہ کا جنھوں نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حالات سے تنگ آ کر خود گھر چھوڑنے کا انکشاف کیا.

انابیہ اور ایان کا کہنا ہے کہ ایک انکل آنٹی کے ساتھ ان کے گھر رات گزاری. بچوں نے اپنی کہانی ان کو سنائی تو وہ اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ کے لاپتہ ہونے کی خبریں سرگرم تھیں جس کے بعد ان کی والدہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے روتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی.

دونوں بچے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے، ماموں نے بتایا تھا ایان اور انابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر برگر لینے گھر سے نکلے تھے.

تفصیلات کے مطابق ایان اور انابیہ کے والدین میں 8 سال قبل علیحدگی ہوچکی اور والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں جبکہ بچے ماموں کے ساتھ رہتے ہیں. بچوں کی بازیابی کے بعد والد کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی حوالگی چاہتے ہیں انھیں بچوں سے 5 یا 10 منٹ سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا۔

Ayan Or Anabiya Ghar Chor Kar Kyun Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayan Or Anabiya Ghar Chor Kar Kyun Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayan Or Anabiya Ghar Chor Kar Kyun Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2749 Views   |   13 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نانی تشدد کرتی ہیں خالہ باتھ روم صاف کرواتی ہیں.. رات کہاں گزاری؟ لاپتہ ہونے والے بچوں کے دکھ بھرے حقائق نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

نانی تشدد کرتی ہیں خالہ باتھ روم صاف کرواتی ہیں.. رات کہاں گزاری؟ لاپتہ ہونے والے بچوں کے دکھ بھرے حقائق نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نانی تشدد کرتی ہیں خالہ باتھ روم صاف کرواتی ہیں.. رات کہاں گزاری؟ لاپتہ ہونے والے بچوں کے دکھ بھرے حقائق نے سب کو ہلا کر رکھ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔