گیس ہو یا نہ ہو اب گرم پانی ملے کسی بھی وقت ۔۔ اسمارٹ واٹر ٹینک جس میں نہ بجلی کی فکر نہ گیس کی ضرورت، جو رکھے 4 دنوں تک پانی کو گرم

سردی میں صبح صبح منہ دھونے کیلیئے نل کھولو تو اتنا ٹھنڈا یخ پانی آتا ہے کہ ہاتھ اور منہ جمتا ہوا محسوس ہوتا ہے، ایسے میں اگر انسان سوچے کہ نل کھولتے ہی گرم پانی آجائے تو؟ سننے میں یہ کسی خواب سا لگتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ خواب اب حقیقت بن سکتا ہے؟

جی ہاں آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹنکی کا بتانے جارہے ہیں جو سردیوں میں آپ کے پانی کو 4 دنوں تک گرم رکھ سکتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اسکے بارے میں

بغیر گیزر پانی کو گرم رکھنے والا ٹینک

پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ درست سر پرستی نہ ملنے کے سبب ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ منفی رخ کی جانب مڑ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے ایسے ہی باصلاحیت نوجوان سے ملا رہے ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اسمارٹ شیلڈ والے ایسے واٹر ٹینک بنائے ہیں جو کہ سردی میں پانی گرم اور گرمی میں پانی کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

اسمارٹ شیلڈ واٹر ٹینک

اس واٹر ٹینک کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ عام پلاسٹک کے واٹر ٹینک کے اوپر ایک خاص شیلڈ چڑھا دی جاتی ہے یہ شیلڈ انسولیٹر مٹیریل پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ گرمی اور سردی کو ٹینک سے باہر نہیں جانے دیتے ہیں-

اس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں یہ پانی کو ٹھنڈا رکھتا ہے جب کہ سردی کے موسم میں یہ پانی کو گرم رکھتا ہے اس ٹینک میں اگر ایک بار گیزر سے پانی کو گرم کر کے بھر دیا جائے تو یہ چار دن تک اس کے درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے-

جس کی وجہ سے گیس کے استعمال کی شرح میں بھی کافی کمی ہوتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اس شیلڈ کی وجہ سے پلاسٹک کے اس ٹینک کی زندگی میں بھی دگنا اضافہ ہوتا ہے اور اس کی زندگی بڑھ جاتی ہے-

اس ٹینک کے اندر واٹر پروف فائبر سے پلاسٹک کے ٹینک کو پوری طرح کور کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کے اوپر المونیم لپیٹ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹینک کے اندر موجود درجہ حرارت ایک طویل وقت تک برقرار رہتا ہے-

اس ٹینک میں کوئي بہت ہائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس کی فٹنگ بھی عام واٹر ٹینک ہی کی طرح ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی عام ٹینک کے مقابلے میں بہت زيادہ نہیں ہے جبکہ اس کے ذریعے 30 فی صد تک توانائی کی بھی بچت کی جا سکتی ہے-

Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Garam Rakhne Wala Smart Tank to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1669 Views   |   24 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

گیس ہو یا نہ ہو اب گرم پانی ملے کسی بھی وقت ۔۔ اسمارٹ واٹر ٹینک جس میں نہ بجلی کی فکر نہ گیس کی ضرورت، جو رکھے 4 دنوں تک پانی کو گرم

گیس ہو یا نہ ہو اب گرم پانی ملے کسی بھی وقت ۔۔ اسمارٹ واٹر ٹینک جس میں نہ بجلی کی فکر نہ گیس کی ضرورت، جو رکھے 4 دنوں تک پانی کو گرم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گیس ہو یا نہ ہو اب گرم پانی ملے کسی بھی وقت ۔۔ اسمارٹ واٹر ٹینک جس میں نہ بجلی کی فکر نہ گیس کی ضرورت، جو رکھے 4 دنوں تک پانی کو گرم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔