جانیں آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں میں چھپے ایسے حیرت انگیز راز جن سے آپ اپنی قوتِ مدافعت اور صحت تیزی سے بڑھا سکتے ہیں

ہم سب اچھی صحت ٰکی خواہش کرتے ہیں اور موجودہ وقت میں COVID19 کی دوسری لہر کے ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم آپ کی صحت اور مدافعتی نظام کا آپ اچھی طرح سے خیال رکھیں۔
اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ڈھونڈ نکالے ہیں آپ کے باورچی خانے میں موجود چیزوں میں چھپے ایسے راز جو غذائیت سے بھرپور اور آپ کی صحت کا خیال رکھنے اور قوتِ مدافعیت کو بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
آج ہم آپ کے ساتھ ایک گائیڈ لائن چارٹ شیئر کر رہے ہیں جس میں ان چھوٹی چھوٹی عادات کے بارے میں بات کی گئی ہے جو ہماری زندگیوں کو بڑا فرق دے سکتی ہیں، تو بس پھر جلدی سے ان عادات کے بارے میں جاننے کے لئے نیچے سکرول کریں اور پریکٹس کرنا شروع کریں۔

• صحیح برتن کا استعمال

کچن میں موجود برتن ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اچھی توانائی اور ایچ بی لیول کو متوازن رکھنے کے لئے ہمیں صرف آئرن کی کڑاہی اور توے کا استعمال کرنا چاہیئے، کہاجاتا ہے کہ (آئرن) لوہے کے برتنوں میں پکایا ہوا کھانا متناسب ہے اور موثر بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

• کشمش سے بنا ہوا دہی

دہی بنانے کے لئے کشمش کا استعمال کریں یعنی جب دہی جمائیں تو اس میں سرکے یا نمک کی جگہ کشمش ڈالیں، کشمش سے بنے ہوئے دہی میں پری اور پرو بائیوٹکس کا کامل کمبو ہوتا ہے جو اچھی صحت کے لئے مفید ہے۔

• گنے کا رس

موسم گرما میں قوت مدافعت کے نظام کو فروغ دینے کے لئے دوپہر سے پہلے یا دوپہر میں گنے کا جوس پینا چاہیے، یہ ایک قدرتی ہائیڈریٹنگ ڈرنک ہے۔

• دہی کا استعمال

ہر کھانے میں گھی شامل کرنا اچھی عادت ہے، صحت کے ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے رات کے وقت اپنے پیروں کے تلووں پر گھی لگانا ایک اچھی عادت ہے کیونکہ یہ آرام دہ نیند میں مدد کرتا ہے اور اگلی صبح آپ ترو تازہ اٹھتے ہیں۔

• باجرے کا استعمال

روزانہ کسی بھی شکل میں باجرا کھانے کی عادت بنا لیں، یا اس کی روٹی کھائیں یا دلیہ یا جس طرح چاہیں اس کا استعمال کریں دن بھر کام کرنے والے افراد کے لئے یہ توانائی کا احساس دلانے میں مدد کرتا ہے اور صحت مند رکھتا ہے۔

• نمک کا استعمال

نمک کا استعمال ہر کھانے میں کیا جاتا ہے لیکن ہم ایک ہی قسم کا نمک مستقل استعمال کرتے ہیں، اگر ہم الگ الگ قسم کے چار مختلف نمک کا استعمال کریں تو یہ ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ الگ قسم کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جیسے کالا نمک، سفید نمک، گلابی نمک وغیرہ۔

• دالوں کا استعمال

جہاں تک دالوں کا تعلق ہے تو انہیں روزانہ کی خوراک کا لازمی جز ہونا چاہئے انہیں صحیح تناسب میں روز مرہ کی غذا میں شامل کرنا چاہیے، اور ہر طرح کی دال کو کم سے کم ہفتے میں 5 مرتبہ لازمی کھانا چاہیئے۔

• کڑہی کھائیں

اگر آپ اپنا نظامِ ہاضمہ اچھا رکھنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہفتے میں ایک بار بیسن کی کڑہی لازمی کھائیں اس سے جہاں آپ کا نظامِ ہاضمہ صحیح رہتا ہے وہیں جلد چمکدار اور معدے کے مسائل دور ہوتے ہیں۔

Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quwat E Mudafiat Barhane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3651 Views   |   02 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جانیں آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں میں چھپے ایسے حیرت انگیز راز جن سے آپ اپنی قوتِ مدافعت اور صحت تیزی سے بڑھا سکتے ہیں

جانیں آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں میں چھپے ایسے حیرت انگیز راز جن سے آپ اپنی قوتِ مدافعت اور صحت تیزی سے بڑھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں میں چھپے ایسے حیرت انگیز راز جن سے آپ اپنی قوتِ مدافعت اور صحت تیزی سے بڑھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔