پیٹ درد، مروڑ اور موشن سے چٹکیوں میں آرام ۔۔ جانیں یونانی حکیم کالی چائے میں لیموں کے ساتھ کیا ملانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

اکثراینٹی بائیوٹک کے استعمال سے یا کچھ الٹا سیدھا کھانے یا پھر موسمی تبدیلی کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور بار بار باتھ روم جانے کی نوبت آجاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ لوز موشن کی وجہ سے جسم سے اچھا خاصا پانی بھی نکل جاتا ہے جس سے بہت زیادہ کمزوری اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

ایسے میں مزید دوائیاں کھانے کے بجائے گھریلو نسخے زیادہ موثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا نہ ہی وہ پیٹ کو مزید گرم کرتے ہیں۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو لوز موشن روکنے والی کالی چائے کا ایک زبردست نسخہ بتا رہے ہیں، جس کے استعمال سے ان شاء اللّٰہ آپ کو فائدہ ہوگا۔

کالی چائے بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

۔ ایک کپ پانی

۔ ½ چمچ چائے کی پتی

۔ 1 چمچ لیموں کا رس

۔ 1 چمچ کچلا ہوا ادرک

۔ 1 چھوٹی ڈنڈی مولیٹھی کی

۔ 7 تلسی کے پتے

طریقہ کار:

۔ ایک برتن میں پانی ڈال کر یہ تمام چیزیں (سوائے لیموں کے رس کے) شامل کریں اور اچھے سے ابال لیں

۔ چائے ابل جائے تو چولہا بند کر کے اسے تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں، پھر چھان کے ایک کپ میں نکال لیں

۔ اس کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کر کے پی لیں

۔ اس نسخے کو دن میں دو بار استعمال کریں، اس سے نہ صرف موشن رک جائیں گے بلکہ پیٹ درد اور ہاضمے کے مسائل بھی ٹھیک ہونگے۔

Loose Motion Home Remedy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Loose Motion Home Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loose Motion Home Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2168 Views   |   10 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

پیٹ درد، مروڑ اور موشن سے چٹکیوں میں آرام ۔۔ جانیں یونانی حکیم کالی چائے میں لیموں کے ساتھ کیا ملانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

پیٹ درد، مروڑ اور موشن سے چٹکیوں میں آرام ۔۔ جانیں یونانی حکیم کالی چائے میں لیموں کے ساتھ کیا ملانے کا مشورہ دیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ درد، مروڑ اور موشن سے چٹکیوں میں آرام ۔۔ جانیں یونانی حکیم کالی چائے میں لیموں کے ساتھ کیا ملانے کا مشورہ دیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔