بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.. عدیل ہاشمی نے بچپن میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ سنا دیا

ہمارے معاشرے میں چھوٹے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ سے آگاہی نہیں دی جاتی. کم عمر بچوں سے جنسی موضوعات پر بات کرنا برا سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر ایسے افسوسناک حادثات پیش آتے ہیں جن کا اثر ایک کم سن کی پوری زندگی تباہ کردیتا ہے.

ایسا ہی ایک دردناک واقعہ نامور شاعر فیض احمد فیض کے نواسے اور اداکار عدیل ہاشمی کے ساتھ پیش آیا. مسرت مصباح کے شو میں زیادتی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عدیل ہاشمی نے کہا کہ

"میرے ماضی میں اتنے دلخراش واقعات ہیں کہ کیا بتاؤں، چہرے پر سجی یہ مسکراہٹ بناوٹی ہے نہ جانے کتنے سمندر پار کرکے آرہی ہے"

عدیل ہاشمی نے انکشاف کیا کہ "80 کی دہائی میں جب میں پبلک اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اس وقت مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا. اس دور میں جنسی استحصال کے بارے میں لوگ زیادہ فہم نہیں رکھتے تھے"

عدیل ہاشمی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میری کلاس میں 8 سے 10 ایسے لڑکے تھے جو سالوں سے فیل ہورہے تھے، ان لڑکوں کا گروپ مجھے تنگ کرتا تھا، وہ بچے ہم سے کئی سال بڑے تھے، وہ مجھے چھوٹا سمجھ کر bully کرتے تھے، اسی دوران مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا. اس بات کا تذکرہ میں اپنے بھائی والد سے بھی نہیں کرتا تھا کیونکہ مجھے ڈر لگتا تھا اگر ٹیچر کو بتاؤں گا تو یہ لوگ مجھے اور تنگ کریں گے"

عدیل ہاشمی نے کہا کہ "یہ دردناک سلسلہ سالوں تک چلتا رہا، اب بھی اگر مجھ سے کوئی بچپن کا ذکر کرے تو میں کان پکڑ کر سوچتا ہوں کہ اچھا ہوا اللہ کا شکر میرا بچپن ختم ہوگیا، میں اپنے بچن میں واپس بھی نہیں جانا چاہتا"

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ دہائیوں پہلے پیش آنے والی صورتحال اب تک زیادہ نہیں بدلی ہے. اگرچہ پہلے کے مقابلے میں اب شعور موجود ہے لیکن کم عمر بچوں کو بنیادی جنسک معاملات سمجھانا ابھی بھی برا سمجھا جاتا ہے. جبکہ اساتذہ اور والدین باہمی مشاورت سے بچوں کی عمر کے مطابق انھیں شعور دے سکتے ہیں تاکہ کسی بھی برے وقت میں وہ اپنی حفاظت کے لئے مدد مانگ سکیں.

Adeel Hashmi Shared Childhood Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adeel Hashmi Shared Childhood Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adeel Hashmi Shared Childhood Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1761 Views   |   05 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.. عدیل ہاشمی نے بچپن میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ سنا دیا

بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.. عدیل ہاشمی نے بچپن میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.. عدیل ہاشمی نے بچپن میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔