غیر مسلم لڑکی مسجد میں آ کرعبادت کرنے لگی۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کچھ وقت سے ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ انگریزوں کے کسی ملک کی مسجد میں مسلمان مرد نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں۔
تو ایسے میں ایک غیر خاتون مسجد میں داخل ہوتی ہے اور فوراََ جس طرح مسجد میں لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو وہ بھی دیکھ دیکھ کر نماز پڑھنے کی کوشش کرتی ہے۔ جب یہ خاتون مسجد میں داخل ہوئی تو سب لوگ سجدے کی حالت میں تھے تو وہ بھی سجدے میں چلی گئی۔
پھر یوں ہی جب دوسرے سجدے کا وقت آیا تو اس نے نظریں اوپر کی جانب اٹھا کر دیکھا کہ سب کیا کر رہے ہیں تو اس نے بھی ویسا ہی کیا۔ البتہ اس خاتون کا لباس مسلمان خواتین والا نہیں تھا بلکہ مغربی لباس ہی تھا۔
واضح رہے کہ دین اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں انسان کو سکون ملتا ہے اور جب انسان اللہ کے حضور 5 وقت پیش ہوتا ہے، نماز پڑھتا ہے تو اسے وہ دلی سکون ملتا ہے جو دنیا کی کسی چیز سے حاسل نہیں ہو سکتا، انسان جتنا بھی پریشان کیوں نہ ہو وہ سب کچھ بھول جاتا ہے۔