آخر خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا.. سوناکشی سنہا نے ماضی میں کیا کچھ سہا؟ بتاتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں

Sonakshi Sinha Recalls Losing Role For Being Overweight

"مجھے یاد ہے، ایک بار میں واقعی ٹوٹ گئی تھی۔ روتے ہوئے گھر لوٹی کیونکہ مجھے صرف اس لیے مرکزی کردار نہیں دیا گیا کہ میرا وزن زیادہ تھا۔ میں نے ماسی سے لپٹ کر روتے ہوئے کہا، ’آخر خدا نے میرے ہی ساتھ ایسا کیوں کیا؟ مجھے ایسا کیوں بنایا؟‘ لیکن اگلے دن، دل ہلکا ہونے کے بعد، سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔"

بالی وڈ کی دبنگ گرل، سوناکشی سنہا، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری اور منفرد اسٹائل سے کروڑوں دل جیتے، حال ہی میں اپنے کیریئر کے ایک تلخ تجربے کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ایک وقت تھا جب ان کے بڑھتے وزن نے ان کے خوابوں کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھیں!

لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہونے کے باوجود، سوناکشی کو انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ صرف وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں مرکزی کردار سے محروم کر دیا گیا، اور یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔

"میں روتے ہوئے گھر آئی، دل شکستہ تھی، خود سے سوال کر رہی تھی کہ ایسا میرے ساتھ ہی کیوں ہوا؟ لیکن اس درد نے مجھے کمزور کرنے کے بجائے اور مضبوط بنا دیا۔"

سوناکشی کا یہ اعتراف ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو سامنے لے آیا کہ بالی وڈ میں ٹیلنٹ سے زیادہ ظاہری خوبصورتی کو فوقیت دی جاتی ہے۔ تاہم، وہ ان رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نہ صرف 'دبنگ' سیریز بلکہ 'اکیرا'، 'لُٹیرہ' اور 'خاندانی شفاخانہ' جیسی فلموں میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

Sonakshi Sinha Recalls Losing Role For Being Overweight

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sonakshi Sinha Recalls Losing Role For Being Overweight and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonakshi Sinha Recalls Losing Role For Being Overweight to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   641 Views   |   27 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 February 2025)

آخر خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا.. سوناکشی سنہا نے ماضی میں کیا کچھ سہا؟ بتاتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں

آخر خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا.. سوناکشی سنہا نے ماضی میں کیا کچھ سہا؟ بتاتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آخر خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا.. سوناکشی سنہا نے ماضی میں کیا کچھ سہا؟ بتاتے ہوئے آنسو نہ روک سکیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔