بال ٹوٹتے ہیں یا تھائیرائیڈ کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور ۔۔ خواتین میں ہونے والی پی سی او کی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر کیا بتاتے ہیں؟

خواتین میں آج کل ہونے والا سب سے اہم اور پیچیدہ مسئلہ پی سی اوز کا ہے، جس سے لاکھوں خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر بھی متاثر ہو رہی ہیں ، خوبصورتی بھی ماند پڑ رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا تولیدی نظام بھی خراب ہو رہا ہے، جس سے ڈپریشن کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین زندگی کو بوجھ سمجھنے لگی ہیں۔
یہ بیماری دراصل پی سی اووز یا پولی سسٹک اووری سنڈروم ہے، جس کی وجہ سے خواتین میں بانجھ پن کا مسئلہ بھی ہو جاتا ہے اور دیگر مسائل پیش آتے ہیں۔ آج کے فوڈز میں جانیئے کہ پی سی اووز کی علامات کیا ہیں؟

علامات:

٭ چہرے، سینے، پیٹ یا کمر پر اضافی بالوں کا پیدا ہونا، یا ان بالوں کی نشوونما کا حد سے زیادہ بڑھنا بھی ہے۔
٭ ماہواری کا بے ترتیب ہونا، کبھی ہونا، کبھی نہ ہونا، کبھی بہت زیادہ ہونا اور کبھی بالکل معمولی ہونا یا وقت پر نہ آنا بھی ہے۔
٭ تھائیرائیڈز کا مسئلہ ہونا، گلے یا جسم کے کسی حصے میں اضافی غدود کا ہونا۔
٭ بالوں کا زیادہ ٹوٹنا، چہرے پر ایکنی کا ہونا۔،
٭ اووری کے سائز کا بڑھنا۔
٭ پیٹ کے اطراف کی چربی کا بڑھنا یا توند نکلنا۔
٭ انرونی اعضاء کا کالا پڑنا۔

بیماری کا پتہ کیسے چلتا ہے؟

پولی سسٹک اووری سنڈروم کا پتہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق الٹراساؤنڈ اور نہارمنہ کیئے جانے والے بلڈ ٹیسٹ کی مدد سے کیا چلتا ہے۔ اس میں مریضہ کو 15 گھنٹے یا کم از کم 9 گھنٹے لازمی بھوکا رہنا پڑتا ہے، بس پانی ضرورت کے مطابق پینے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔

کیا شوگر بھی اس مرض کی وجہ بن سکتا ہے؟

جی ہاں! شوگر لازمی اس مرض کی وجہ بنتا ہے، چونکہ شوگر کا مرض بہت عرصے بعد تشخیص کیا جاتا ہے، اس دوران جسم میں غیر اضافی انسولین بنتا رہتا ہے اور وہ جسم پر کالے پیچز یا گہرے نشانات کی وجہ بنتا ہے، جس سے پی سی اوز کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

مسئلہ حل کیسے ہو؟

ڈائٹ :

یہ مسئلہ دیرپا یعنی بہت دنوں یا مہینوں اور سالوں بعد ختم ہوتا ہے، اس کے لئے سب سے پہلے تو نارمل ڈائٹ اور اچھی متوازن ڈائٹ کرنی پڑتی ہے، جس میں آپ کو ایک دن میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، نشاستہ اور دیگر اہم کاربنز کا استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

کم وزن:

سب سے پہلے ان خواتین کو وزن کم کرنے کے لئے ہدایت دی جاتی ہے اور ایسے سپلیمنٹس کا استعمال کرنے کے لئے دوائیں دی جاتی ہیں جو انسولین کو بھی کم کرتی ہیں۔

انجیکشن:

اس مرض کی تشخیص کے بعد انسولین کے انجیشکنز لگوائے جاتے ہیں، جن میں جسم کے آئی وی ایم ایف تناسب کے حساب سے دوائی دی جاتی ہے اور پھر جسم کو نارمل روٹین کی طرف لایا جاتا ہے۔

Pcos Symptoms By Doctor

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Symptoms By Doctor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Symptoms By Doctor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Anjum  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2615 Views   |   13 Mar 2022
About the Author:

Anjum is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Anjum is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بال ٹوٹتے ہیں یا تھائیرائیڈ کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور ۔۔ خواتین میں ہونے والی پی سی او کی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر کیا بتاتے ہیں؟

بال ٹوٹتے ہیں یا تھائیرائیڈ کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور ۔۔ خواتین میں ہونے والی پی سی او کی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر کیا بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال ٹوٹتے ہیں یا تھائیرائیڈ کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور ۔۔ خواتین میں ہونے والی پی سی او کی بیماری کے بارے میں ڈاکٹر کیا بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔