اپنی حفاظت کے لیے اللہ کا نام والا لاکٹ پہن لیا ۔۔ مشہور شخصیات اپنی جیولری پر کیا خاص لکھواتے ہیں؟ جانیے

دپیکا پڈوکوں کے پاس ایک ایسا ہار ہے جس میں اسلامی دعا لکھی ہوئی ہے۔ ہیرے جواہرات کا بنا یہ ہار کافی بھاری ہے، لیکن اس سب میں دیکھنے والے حیران رہ گئے جب انہوں نے اس ہار میں "فی امان اللہ" لکھا دیکھا اور پڑھا۔
فی امان اللہ دراصل دعا ہے جس کے مطابق شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرتا ہے اور اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔

سلمان خان:

مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ہاتھ میں بھی ایک ایسا بریسلٹ موجود ہے جو کہ ہے لوہے کا مگر اس میں موجود پتھر کافی قیمتی ہے۔
فیروہ پتھر کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ یہ کافی اہم پتھر ہوتا ہے، سلمان خان بھی اس پتھر کو خوش قسمتی سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

صباء فیصل:

صباء فیصل ایک ایسے لاکٹ کو بے حد پسند کرتی ہیں جو کہ انہیں اپنے مذہب کے قریب رکھتا ہے، اس لاکٹ میں اور عام لاکٹ میں فرق یہ ہے کہ اس لاکٹ میں اللہ لکھا ہوا ہے۔

شلپا شیٹھی:

اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ایک ایسے ہی پتھر کی دیوانی ہیں اور اسے خوش قسمتی کی علامت سمجھتی ہیں۔ ان کی انگلی میں موجود زمرد پتھر کی انگوٹھی کو وہ کافی اہمیت دیتی ہیں۔
یہ انگوٹھی انہیں ان کی والدہ نے دی تھی، اگرچہ یہ سب جذباتی طور پر قربت ہے لیکن اداکارہ کو انگوٹھی سے لگاؤ ہے۔

کاجول:

اداکارہ کاجول کے ہاتھ میں بھی ایک ایسی ہی انگوٹھی موجود ہے جس سے ان کی قربت کافی ہے، ان کا ماننا ہے کہ اس انگوٹھی نے میرے دکھ اور سکھ میں کافی ساتھ دیا ہے، جس کے بعد سے انہیں جذباتی لگاؤ ہو گیا ہے۔
یہ انگوٹھی انہیں ان کے شوہر اجے دیوگن نے بطور تحفہ دی تھی۔

ایمن خان:

پاکستانی اداکارہ ایمن خان بھی اپنے گلے میں ایک ایسا ہی لاکٹ پہنے رکھتی ہیں جو کہ انہیں بے حد پسند ہے۔ ایمن خان یا اللہ کے نام کا لاکٹ پہنے رکھتی ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   830 Views   |   01 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اپنی حفاظت کے لیے اللہ کا نام والا لاکٹ پہن لیا ۔۔ مشہور شخصیات اپنی جیولری پر کیا خاص لکھواتے ہیں؟ جانیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اپنی حفاظت کے لیے اللہ کا نام والا لاکٹ پہن لیا ۔۔ مشہور شخصیات اپنی جیولری پر کیا خاص لکھواتے ہیں؟ جانیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.