ایک دن میں کتنے انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟

انڈے تو دنیا بھر میں لوگ کھانا پسند کرتے ہیں مگر روزانہ ان کی کتنی تعداد صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ ہوسکتی ہے؟
تو اس کا جواب اب ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آگیا ہے۔
طبی جریدے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 سے زیادہ انڈے کھانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض (امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ) کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 30 ہزار سے زائد افراد کی غذا، صحت اور طرز زندگی کی عادات کا جائزہ لگ بھگ 31 سال تک لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ انڈوں میں موجود غذائی کولیسٹرول کا زیادہ مقدار میں استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایک بڑے انڈے میں اوسطاً 200 ملی گرام کے قریب کولیسٹرول ہوتا ہے۔
میساچوسٹس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ 300 ملی گرام سے زیادہ کولیسٹرول کو روزانہ جزو بدن بنانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 17 فیصد جبکہ موت کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں متعدد انڈے کھانے میں کوئی برائی نہیں مگر توازن اور اعتدال کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک دن میں 2 سے زائد انڈوں کو کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
ویسے انڈوں کے بارے میں متعدد افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں جن میں اسے نقصان دہ غذا قرار دیا گیا ہے، تو جانیں سائنس کیا کہتی ہے۔

انڈے کیل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں
تو یہ بات غلط ہے، انڈے کیل مہاسوں کا باعث اس وقت تک نہیں بن سکتے جب تک آپ ان سے الرجک نہ ہو۔

انڈے کی سفیدی گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے
متعدد افراد کا خیال ہے کہ انڈے کی سفیدی کا بہت زیادہ استعمال گردوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے مگر حقیقت مختلف ہے۔ درحقیقت زیادہ پروٹین کھانا (انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے) وقت گزرنے کے ساتھ گردوں کے مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انڈے جسمانی فٹنس کے لیے ہی فائدہ مند ہیں
انڈے کوئی بھی کھا سکتا ہے یعنی ایک سال کے بچے سے لے کر 80 سال کے بزرگ تک، یہ پروٹین کے حصول کا ایک صحت بخش اور سستا ذریعہ ہے جس کا استعمال ہر ایک کو کرنا چاہئے (اگر پسند ہو تو)۔

انڈے کھانے کی ایک حد ہے
درحقیقت انڈوں کو کھانے کی کوئی حد نہیں، اس کا انحصار آپ کی پروٹین اور چربی کی ضروریات پر ہوتا ہے، مگر یہ بھی درست ہے کہ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انڈے کی زردی صحت کے لیے نقصان دہ ہے
یہ بات درست ہے کہ انڈے کی زردی میں چربی اور پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے مگر اعتدال میں رہ کر کھایا جائے تو یہ نقصان دہ نہیں، درحقیقت انڈے کی زردی ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

کیا انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے؟
انڈوں میں کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے یعنی 212 ملی گرام، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جسم میں 'برے' کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ جسم خود بھی کولیسٹرول بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق انڈے ہماری کولیسٹرول پروفائل کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

کیسے پکائیں؟
انڈوں کو اس وقت تک پکانا چاہئے جب تک زردی اور سفیدی سخت نہ ہوجائیں جبکہ انڈوں پر مشتمل پکوانوں کو 160 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت پر پکانے کی ضرورت ہے تاکہ سالمونیلا جراثیم ختم ہوجائیں۔ یہ جراثیم ہاضمے کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

بشکریہ: ڈان نیوز

Eggs Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Eggs Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Eggs Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7470 Views   |   01 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک دن میں کتنے انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟

ایک دن میں کتنے انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک دن میں کتنے انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔