سر کی خشکی سے پریشان ہیں؟ جانیں نیم کا مختلف طریقوں سے استعمال کس طرح آپ کے اس مسئلے کو آسانی سے ختم کر سکتا ہے

اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہو رہی ہے اور آپ اس سے پریشان ہیں تو یقین کریں کے اس مسئلے کے حل کے لئے نیم سے بہتر کچھ نہیں ہے، جی ہاں! کیونکہ نیم ہمیں آسانی سے میسر ہوتا ہے اور اگر نہ بھی ہو تو ہمارے گھر کے اردگرد کہیں نہ کہیں اس کا درخت آپ کو باآسانی مل جاتا ہے۔
لیکن خشکی کے خاتمے کے لئے نیم کا استعمال کس طرح کرنا چاہیئے کیا آپ جانتے ہیں؟ اگر نہیں! تو بے فکر رہیں آج ہم آپ کو اس کے چند مختلف استعمال بتانے والے ہیں جس سے آپ بہت ہی آسانی سے اس مسئلے سے نجات پا لیں گے، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

نیم سے بالوں کی خشکی دور کرنے کے چند آسان طریقے

اگر ہمارے سر کی جِلد بہت خشک ہوتی ہے اور اس میں نمی کی مقدار بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے تو اس وجہ سے ہمیں سر میں خشکی کا مسئلہ پیش آتا ہے، یہ صرف جلد خشک ہونے کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ سر کی جلد میں موجود سیلز کے جلد مردہ خلیات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے لیکن اس سب کا آسان حل قدرت کی طرف سے دیئے گئے تحفے نیم میں چھپا ہے جس کے لئے آپ کو نیم درج ذیل طریقوں سے استعمال کرنا ہوگا۔

• نیم کے پتے چبائیں

یہ تھوڑا مشکل ضرور ہے کیونکہ نیم کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے مگر بہت کام کا نسخہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بالوں سے خشکی ختم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح نیم کے پتے چبا لیں، اور اگر اس کا ذائقہ بدلنا ہو تو ساتھ تھوڑا شہد بھی ملا لیں اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو پانی میں اُبال کر یہ پانی پی لیں، سر کی خشکی دور ہو جائے گی۔

• نیم کا تیل

نیم آئل کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ خود ہی گھر میں یہ تیار کر سکتے ہیں بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ناریل کے تیل میں نیم کے پتے ڈال کر چھوڑ دیں پھر اسے اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر لیموں کے رس کے چند قطرے شامل کریں اور پھر اس تیل کو استعمال کریں بس یہ لگا کر دھوپ میں نہ جائیں۔

• نیم اور دہی

نیم کے ساتھ دہی ملا کر اسے سر پر 20 منٹ کے لئے لگائیں اور پھر کمال دیکھیں بس آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ دہی میں نیم کے پتے پیس کر ملانے ہیں اس سے آپ کے سر کو ٹھنڈک ملے گی اور خشکی بھی دور ہو جائے گی۔

• نیم کا ماسک

سر سے خشکی کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نیم کو پیس کر اس میں شہد ملائیں اور یہ ماسک سر پر لگا لیں اس سے آپ کے سر سے خشکی کا فوری خاتمہ ہوگا، کم از کم 20 منٹ یہ ماسک سر پر لگا رہنے دیں۔

• کنڈشنر اور شیمو

یہ سب سے آسان اور حیرت انگیز طریقہ ہے، بس کسی بھی شیمپو سے نہا لیں اور نیم کے پتوں کو ابال کر چھان لیں اب نہانے کے فوری بعد اس کے پانی کو بالوں میں اسپرے کر لیں، کوشش کریں کہ شیمپو ایسا استعمال کریں جس میں نیم شامل ہو۔

Neem For Dandruff

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Neem For Dandruff and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem For Dandruff to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4683 Views   |   17 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سر کی خشکی سے پریشان ہیں؟ جانیں نیم کا مختلف طریقوں سے استعمال کس طرح آپ کے اس مسئلے کو آسانی سے ختم کر سکتا ہے

سر کی خشکی سے پریشان ہیں؟ جانیں نیم کا مختلف طریقوں سے استعمال کس طرح آپ کے اس مسئلے کو آسانی سے ختم کر سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر کی خشکی سے پریشان ہیں؟ جانیں نیم کا مختلف طریقوں سے استعمال کس طرح آپ کے اس مسئلے کو آسانی سے ختم کر سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔