آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔۔ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبروں کے درمیان امیتابھ کا نمرت کور کو خاص تحفہ! اداکارہ نے خوش ہو کر کیا کہا؟

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے ابھیشیک بچن کی ممکنہ گرل فرینڈ نمرت کور کے نام لکھے گئے خط نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ اس خط کی بازگشت ایک ایسے وقت میں سنائی دی جب ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان تلخیوں اور ممکنہ علیحدگی کی خبریں پہلے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

2007 میں شادی کرنے والی اس شاندار جوڑی نے 2011 میں بیٹی آرادھیا کا استقبال کیا، جس کے بعد ان کی جوڑی اور مضبوط ہوگئی۔ مگر وقت کا پہیہ گھومتا رہا، اور مداحوں کے لیے ان کا ایک ساتھ خوش و خرم نظر آنا اب کسی خواب سے کم نہیں رہا۔ گزشتہ ایک سال سے لڑائی جھگڑوں کی افواہوں کے بیچ ان کی طلاق کے چرچے بھی زور پکڑ رہے ہیں، مگر ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی اس کی تردید کی زحمت نہ کی، جس نے مداحوں کو اور زیادہ متجسس کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ان افواہوں نے نیا رخ تب اختیار کیا جب یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ابھیشیک بچن نے اپنی فلم "دسوی" کی ساتھی اداکارہ نمرت کور کے لیے ایشوریا کو دھوکا دیا۔ اس افواہ کے بعد ابھیشیک اور نمرت کور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران امیتابھ بچن کا نمرت کور کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا، جس میں انہوں نے انہیں فلم "دسوی" میں شاندار کام کرنے پر سراہا۔ امیتابھ بچن نے خط میں لکھا، "ہم کبھی کبھار ہی ملے ہیں، مگر میں نے آپ کے کیڈبری کے اشتہار پر ایک ایونٹ میں آپ کی تعریف کی تھی۔ فلم میں آپ کی پرفارمنس بہت بہترین رہی۔ میری طرف سے ڈھیروں تعریفیں اور مبارکباد۔" اس خط اور گلدستے کے ساتھ امیتابھ کی جانب سے نمرت کو ملنے والے اس تحفے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

نمرت کور نے امیتابھ بچن کے اس خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں کہ بالی وڈ کے شہنشاہ انہیں ان کے نام سے جانتے ہیں اور کام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ فلم "دسوی" میں ابھیشیک بچن، نمرت کور اور یامی گوتم نے اہم کردار نبھائے۔ اس خط اور افواہوں نے شائقین کو ایک نئی کہانی دے دی ہے جس پر وہ بے حد دلچسپی سے تبصرے کر رہے ہیں۔

Amitabh Letter To Nimrat Kaur

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amitabh Letter To Nimrat Kaur and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amitabh Letter To Nimrat Kaur to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1240 Views   |   13 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔۔ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبروں کے درمیان امیتابھ کا نمرت کور کو خاص تحفہ! اداکارہ نے خوش ہو کر کیا کہا؟

آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔۔ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبروں کے درمیان امیتابھ کا نمرت کور کو خاص تحفہ! اداکارہ نے خوش ہو کر کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔۔ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبروں کے درمیان امیتابھ کا نمرت کور کو خاص تحفہ! اداکارہ نے خوش ہو کر کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔