سوئی گیس کی بندش تو اب روز کا مسئلہ ہوگئی لیکن بجلی بھی تو سستی نہیں ہے۔ وہ لوگ جو بجلی سے چلنے والا گیزر لے چکے ہیں اب ہر ماہ بجلی کا دگنا بل دیکھ کر پریشان ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے آج ہم آپ کو ایسے گیزر کے بارے میں بتارہے ہیں جو نا تو بجلی لے گا نا ہی گیس۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس انوکھے گیزر کے بارے میں۔
ماحول دوست گیزر
بغیر بجلی اور گیس کے چلنے والا یہ گیزر “ماحول دوست“ گیزر ہے جو کہ سورج کی روشنی سے پانی گرم کرتا ہے اسے سولر گیزر کہتے ہیں۔ اس کا پینل چھت یا کسی ایسی کھلی جگہ لگایا جاتا ہے جو اونچی ہو اور سورج کی روشنی جذب کر کے پانی کو گرم کرے۔
کیا یہ رات میں پانی گرم کرتا ہے؟
اس پینل کے اندر لگی راڈز گرمی سے پگھلتی نہیں بلکہ حرارت کو جذب کر کے باہر نہیں آنے دیتیں جس کا نتیجہ گرم پانی کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ گیزر سورج کی شعاعوں سے کام کرتا ہے اس لئے یہ رات میں پانی گرم نہیں کرے گا۔ البتہ اسٹینڈ بائے سسٹم لگوانے سے سولر گیزر سے رات میں بھی گرم پانی کی سہولت مل سکتا ہے۔

سولر گیزر کی قیمت
سولر گیزر پینل کی قیمت عام گیزروں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس گیزر کی قیمت کم سے کم 80 ہزار سے شروع ہوتی ہے البتہ ایک بار خرچہ کرنے سے نہ صرف ماہانہ بجلی اور گیس کے آنے والے بلوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں بلکہ بار بار گیس اور بجلی کی تنگی کی وجہ سے گرم پانی سے محروم بھی نہیں ہونا پڑتا۔