ستو جوء اور گندم دونوں سے بنایا جاتاہے۔ستو بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گندم یا جوء پکے ہوئے لے کر ان کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور گرینڈر میں پیس لیں۔ ستو تیار ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رات بھر گندم یا جوء کو پانی میں بھگو کر رکھیں۔ صبح اُن کو سایہ میں خشک کرکے بھٹی سے بھنوالیں اور ایک دن بعد پسوا لیں۔
ستو پینے کا طریقہ:
ستو کو اچھی طرح چھان کر رکھ لیں۔ جتنے گلاس ستو بنانے ہوں، اتنے گلاس پانی لے لیں اورپانی میں حسب پسند چینی یا شکر حل کر لیں۔ اگر شکر ڈالنی ہو تو شکر کو پانی میں حل کر کے کسی کپڑے سے چھان کر استعمال کریں۔
چینی یا شکر پانی میں حل ہو جائے تو برف ڈال کر یہ پانی خوب ٹھنڈا کر لیں اور میٹھا چکھ لیں۔ میٹھا ذرا تیز ہوناچاہیے۔ اس میں اپنی مرضی کے مطابق ستو ڈال کر ملائیں اور پینے کے لیے پیش کریں۔ ایک گلاس میں کھانے والا ایک چمچہ ستو ڈالنے چاہئیں۔ زیادہ پسند ہوں تو اور ڈال لیں۔
گرمیوں میں استعمال کرنے چاہئیں ،بہت ٹھنڈ ے ہوتے ہیں۔