کیا آپ خود کو تھکا ہوا اور نڈھال محسوس کر رہے ہیں؟ جانیئے توانائی کو فروغ دینے کے لئے آئرن سے بھرپور چند غذائیں

آئرن انیمیا کے علاج میں مدد کرتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور توانائی کی سطح کو بلند کرتا ہے، لہذا اس برسات کے موسم میں کچھ آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کریں اور پائیں بھرپور توانائی۔
مون سون کے اس سیزن میں کہیں ٹھنڈی ہوائیں اور بوندیں برس رہی ہیں تو کہیں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسم اس قدر خوبصورت ہے لیکن اس موسم میں آپ پر سستی طاری ہے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے آپ بہت تھک گئے ہیں اور جسم ایک دم نڈھال لگ رہا ہے تو کریں اس موسم میں ہماری بتائی ہوئی چند آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال تاکہ آپ بھی موسم کا لُطف اُٹھا سکیں۔

آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

ہری سبزیاں

ہری سبزیاں بھرپور مقدار میں آئرن حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہیں، پالک، پھلیاں، اور دیگر ہری سبزیوں کا استعمال آپ کو آئرن کی وافر مقدار دے سکتا ہے جس کی آپ کے جسم کو متحرک رہنے کے لئے ضرورت ہے۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور اور آئرن سے مالا مال ہوتے ہیں، اگر آپ گری دار میوے، خوبانی، بادام، اخروٹ، کشمش اور کھجور وغیرہ کا ان دِنوں استعمال کریں تو اس سے آپ کو بھرپور توانائی حاصل ہوگی۔

دالیں

جب کبھی گھر میں دال بنیں تو اسے کھانے میں بلکل دیر نہ کریں، دالیں آپ کو بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہیں اور ان میں آئرن کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے توانائی کا حصول با آسانی ممکن ہے اور یہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہیں، اس کے علاوہ آپ لال اور سفید لوبیا کا استعمال کریں تو وہ بھی بے حد فائدے مند ہوگا۔

بیج

اس موسم میں کدو کے بیج، سورج مکھی کے بیج اور السی کے بیج کسی بھی جار میں بھر کر رکھیں اور جب وقت ملے دن میں دو سے تین مرتبہ کھائیں، یہ آئرن اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو توانائی فراہم کرنے کے لئے مفید ہیں۔

مچھلی

موسمِ گرما ضرور ہے مگر اتنی گرمی نہیں کیونکہ مون سون کا سلسلہ چل رہا ہے اس لئے اگر مچھلی کا استعمال کیا جائے تو نقصان دہ نہیں ہوگا، کیونکہ مچھلی میں بھرپور آئرن موجود ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے آپ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں قوتِ مدافعت میں اضافہ اور توانائی میں اضافہ شامل ہیں۔

Iron Se Bharpoor Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iron Se Bharpoor Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iron Se Bharpoor Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3017 Views   |   23 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ خود کو تھکا ہوا اور نڈھال محسوس کر رہے ہیں؟ جانیئے توانائی کو فروغ دینے کے لئے آئرن سے بھرپور چند غذائیں

کیا آپ خود کو تھکا ہوا اور نڈھال محسوس کر رہے ہیں؟ جانیئے توانائی کو فروغ دینے کے لئے آئرن سے بھرپور چند غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ خود کو تھکا ہوا اور نڈھال محسوس کر رہے ہیں؟ جانیئے توانائی کو فروغ دینے کے لئے آئرن سے بھرپور چند غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔