بجلی رہے نہ رہے فریج ضرور ٹھنڈا رہے گا.. بغیر بجلی کے فریج کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے

آج کل لائٹ بار بار جارہی ہے جس کی وجہ سے فریج میں رکھا کھانا بھی خراب ہوجاتا ہے اور افطار میں ٹھنڈا پانی یا شربت، لسی وغیرہ بھی ٹھنڈی نہیں ہوپاتی۔ اس لئے آج ہم چند ٹپس بتائیں گے جن سے آپ لائٹ جانے کے بعد بھی فریج کی کولنگ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

فریج کی کولنگ برقرار رکھنے کی ٹپس

فریج کا ربر کٹا ہوا یا پھٹا ہوا ہوگا تو یوا باہر نکل جائے گی اور کولنگ نہیں ہوسکے گی۔ اس کے لئے فریج کے دروازوں پر ویسلین کی تہہ لگا دیں۔ اس سے ربر پھٹنے سے محفوظ ہوجائے گا۔

اگر ربر پھٹ چکا ہو تو کسی بھی دکان سے سیلیکون خرید کر فریج کے ربر کو صاف کر کے اس پر چپکا کر سکھا لیں۔ یہ بھی پھٹے ہوئے ربر کو بالکل ٹھیک کردے گا اور ہوا فریج سے باہر نہیں نکلے گی۔

فریج کو دیوار سے کچھ فاصلے پر رکھیں تاکہ کمپریسر گرم نہ ہو۔

اندر فریج کے کولنگ بورڈ کے سامنے بھاری برتن نہ رکھیں بلکہ چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں کھانا رکھیں۔

اس کے علاوہ گرمیوں میں تھرموسٹیٹ کی بھی سیٹنگ کرنی چاہئیے اور اگر ٹیمپریچر 2 یا 3 پ سیٹ ہے تو اسے بڑھا کر 4، 5 کرنے سے بجلی تو زیدہ خرچ ہوگی لیکن فریج کی کولنگ بھی زیادہ ہوگی۔

لائٹ چلی جائے تو فریج کو کم سے کم یا بالکل نہ کھولیں۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3153 Views   |   12 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

بجلی رہے نہ رہے فریج ضرور ٹھنڈا رہے گا.. بغیر بجلی کے فریج کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے

بجلی رہے نہ رہے فریج ضرور ٹھنڈا رہے گا.. بغیر بجلی کے فریج کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بجلی رہے نہ رہے فریج ضرور ٹھنڈا رہے گا.. بغیر بجلی کے فریج کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔