How Long You Should Use Your Makeup Products?

میک اپ پروڈکٹس اور اُن کی لائف
سجنے سنورنے کا شوق خواتین کو نہ ہو یہ تو ممکن ہی نہیں اسی لئے وہ مارکیٹ میں متعارف ہونے والی نئی کاسمیٹکس کا علم رکھتی ہیں اور انہیں استعمال بھی کرتی ہیں یوں ڈریسنگ ٹیبل پر کاسمیٹکس کا ڈھیر لگ جاتا ہے ۔ اس بار چھٹی کے دن کے صرف دس منٹ اپنی ڈریسنگ ٹیبل کو دیجئے ۔ تمام پروڈکٹس کا بغور جائزہ لیجئے اور ان کی Expiry Dateچیک کرلیں یعنی مدت استعمال کا ایک تجویز کردہ عرصہ ہی انہیں اصلی حالت میں رکھ سکتا ہے ۔ عام طور پر کاسمیٹکس زیادہ سے زیادہ دو یا ڈھائی برس تک بہترین نتائج دیتی ہیں ۔ جب ان کی مدت میعاد ختم ہونے لگتی ہے تو ان کے مفید اجزاء غیر موثر ہونے لگتے ہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے کیمیکلز بھی تازہ نہیں رہتے جس کی وجہ سے ان میں جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں لہذا ان پروڈکٹس کو استعمال کرنے کی صورت میں جلد پر کسی قسم کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے ۔ صرف دس منٹ میں آپ کو ایسی کئی پرانی کاسمیٹکس ملیں گی جو یا تو اپنی خوشبو کھوچکی ہوں گی یا پھر ان سے تعفن اُٹھتا محسوس ہوگا یہ انتہائی مضر صحت ہیں ۔

مسکارا کی عمر تین سے چار ماہ کی ہوتی ہے
آگرآپ کے مسکارے میں سیاہ مادہ خشک ہوچکا ہے ۔ یہ روغنی بھی نہیں رہا اور اس کی چمک بھی ماند پڑ چکی ہے تو ایسے مسکارے کو علیحدہ کردیجئے ۔ یہ ناکارہ ہو چکا ہے ۔

فاؤنڈیشن کی طبعی عمر ایک سال ہوتی ہے
کام کرنے والی خواتین فاؤنڈیشن کم و بیش روزانہ ہی استعمال کرتی ہیں چنانچہ انہیں ایک سال میں دو سے تین بار فاؤنڈیشن خریدنی پڑتی ہے ۔ پرانی فاؤنڈیشن ختم ہونے سے پہلے نئی کااستعمال شروع کر دینا اور پرانی کو دراز میں کہیں پیچھے رکھ دینا اور کئی برس بعد نکال کر توقع کرنا کہ یہ بہترین نتائج دے گی ممکن نہیں ۔ بہتر ہے کہ سال بھر کے اندر اندر پرانی کاسمیٹکس استعمال کرکے شیشیاں پھینک دی جائیں ۔

فیس پاؤڈر کی عمر بھی دوبرس کی ہے
عام طور پر فیس پاؤڈر ز دو برس سے زائد باقی بھی نہیں رہتے ۔ اگر آپ طریقے سے کاسمیٹکس استعمال کرتی ہیں تو انہیں دو برس میں ہی ختم ہو جانا چاہئے ۔

لپ اسٹک کی عمر چھ ماہ سے ایک سال تک ہوتی ہے
لپ اسٹک جب تک نمی نہ کھوئے یا پگھل کر ٹوٹے نہیں یا Smellنہ بدلے استعمال کی جا سکتی ہیں ۔

اب آئیے میک اپ برشز ، اسفنج پفس ، ہئیر برشز کی طرف
کیاآپ کے خیال میں انہیں کم از کم پانچ برس تک کارآمد رہنا چاہیئے ۔ ایسا ہرگز بھی ممکن نہیں کیونکہ ان برشز کے فائبر جھڑنے لگتے ہیں ۔ پفس پھٹ جاتے ہیں اور اگر کبھی بے دھیانی میں نم جلد پر پاؤڈر کا استعمال کر لیا جائے تو ان پفس سے بدبو آنے لگتی ہے ۔ اگر پفس پھٹے نہیں تو ہر ہفتے یا پندرہ دن میں ایک بار بے بی شیمپو کی مدد سے ان برشز اور پفس وغیرہ کو دھولیا کریں ۔ ایسا باقاعدگی سے کریں گی اور دھوپ میں خشک کرکے صاف کپڑے سے پونچھ کر رکھیں گی تو انکی طبعی عمر میں کمی نہیں آئے گی تاہم یہ محفوظ ہوجائیں گے ۔

کاسمیٹکس کو محفوظ کرنے کا طریقہ :
میک اپ کے سامان میں برشز ، لپ اسٹکس ، آئی لائنر اور فیس پاؤڈر شامل ہیں ۔ انہیں الگ الگ بیگز میں ڈال کے رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ کو کوئی پریشانی نہ ہواور یہ طریقہ اپنا کر آپ اپنے سامان کو صاف ، محفوظ اور دیر تک قابل استعمال رکھ سکیں گی ۔
پرانی کاسمیٹکس کو ہمیشہ الگ رکھیں یعنی جو ابھی زیر استعمال ہوں تاکہ اگر ان پر دھول یا بیکٹیریا ہو تو وہ نئی اشیاء کو متاثر نہ کرسکے ۔
ہئیر برشز کو ہر ہفتے شیمپو ملے پانی میں کچھ دیر ڈبوکے رکھیں ۔ بال پین کی مدد سے ٹوٹے ہوئے بال علیحدہ کریں اور اچھی طرح صفائی کرلیا کریں ۔
میک اپ کے برشز کو کسی کنٹینر میں رکھتے ہوئے اس چیز کا خیال کررکھیں کہ ان برشز کا اوپر حصہ کنٹینر میں اوپر کی جانب ہوتاکہ ان کا فائبر خراب نہ ہو ۔

Women are fond of using products. It is not possible that there are new products launched in market and women do not know about it. They like to buy every new product and therefore there is a big number of cosmetic products stacked on their dressing table.

Now you have to take 10 minutes on weekend or holiday.

Just 10 minutes!

Go to your dressing table, make a list of all makeup products, and check their expiry dates. They are no more valid if expiry date have passed.

Usually cosmetic products have a 2 to 2.5 years of life. When they are likely to expire, their healthy ingredients start becoming ineffective and there is no any benefit of their continued use.

Here is the detailed information about life of cosmetic products and how long they are effective for use.

Makeup Products Life

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Makeup Products Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makeup Products Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   13250 Views   |   30 Jan 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

How Long You Should Use Your Makeup Products?

How Long You Should Use Your Makeup Products? ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ How Long You Should Use Your Makeup Products? سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔