بیٹے کو دولہا بنا دیکھنا ہر ماں کو خواب ہوتا ہے تو اسی طرح آپنے بیٹے کی شادی پر مشہور اور سینئر اداکار فضیلہ قاضی خوب خوش نظر آ ئیں ۔ یہی نہیں بیٹے کی شادی کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں جو اب وائرل ہو چکی ہیں۔
فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے کا نام احمد خان نظامانی ہے جبکہ ان کی بیوی کا نام ناہیل ہے۔ فضیلہ کے بیٹے احمداپنی شادی پر یہ شہزادے کی طرح دکھ رہے تھے ۔ انہوں نے اپنے خاص دن پر سیاہ رنگ کی شیروانی اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا۔مزید یہ کہ خوشی کے موقعے پر فضیلہ نے مہندی رنگ کا بہترین جوڑا پہنا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شادی میں تمام اہل و عیال ، دوست خوش نظر آ رہے تھے اور دولہا دلہن کے ہمرا ہ تصاویر کھینچوا رہے تھے ۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ دولہا خود گاڑی چلا کر اپنی دلہن کو گھر لے گئے جو دیکھنے والوں کو اچھا لگا اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتائے چلتے ہیں کہ احمد خان اپنے والد قیصر خان نظامانی کی طرح بالکل دیکھائی دیتے ہیں ۔