رات کو سوتے وقت پیروں میں سنسناہٹ نے کیا سونا دشوار، جانیں اس کی وجوہات آرام کے طریقے

ہم میں سے اکثر افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ دن بھر تو صحت مند انسان کی طرح بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں لیکن یہی لوگ رات ہوتے ہی جیسے ہی بستر پر سونے کے لیۓ لیٹتے ہیں ان کی ٹانگوں میں عجیب قسم کی بے چینی شروع ہو جاتی ہے اس بیماری کو ریسٹ لیس لیگس سنڈروم کہتے ہیں-

ریسٹ لیس لیگس سنڈروم

اس بیماری میں جب انسان سونے کے لیے لیٹتا ہے تو وہ بار بار لاشعوری طور پر اپنے پیر اور ٹانگیں مستقل طور پر ہلاتا رہتا ہے- ٹانگوں کی بے چینی کی اس بیماری میں مبتلا شخص کے حوالے سے ایسی کوئی شرط نہیں ہوتی ہے کہ وہ لیٹا ہوا ہے یا بیٹھا ہوا ہے- تاہم شام ہوتے ہیں اس کی یہ علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور اس وجہ سے رات کی نیند بار بار ٹوٹتی ہے اور بعض اوقات تو سونا بھی محال ہوجاتا ہے-
اس بیماری کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ صبح ہوتے ہی یہ تمام علامات ایسے غائب ہوجاتی ہیں جیسے کہ پہلے کبھی تھی ہی نہیں۔ یہ بیماری کسی بھی عمر کے لوگوں میں کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ کبھی اس کی علامات بہت شدت سے ظاہر ہوتی ہیں اور کبھی یہ ہفتوں مہینوں بھی ظاہر نہیں ہوتی ہے-

ٹانگوں میں بے چینی کی بیماری کی علامات

اس بیماری کی بنیادی علامات میں پیروں کو مستقل حرکت کرتے رہنے کی خواہش کے ساتھ ساتھ پیروں میں عجیب سی سنسناہٹ کا ہونا
آرام کے لیے بیٹھتے یا لیٹتے ہی پیروں کی حرکت کا بڑھ جانا
پیروں کو حرکت دینے سے سنسناہٹ میں کمی واقع ہونا
جن افراد میں یہ علامات ہوتی ہیں وہ اپنے پیروں میں یہ تکالیف بھی محسوس کر سکتے ہیں
پیروں میں خارش، جلن، سن ہو جانا، درد کی تیز لہر کا محسوس ہونا شامل ہیں یہ علامات بعض اوقات شدید بھی ہو جاتی ہیں-

ٹانگوں میں بے چینی کی بیماری کی وجوہات

اس بیماری کی بنیادی وجوہات کا تو ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے مگر کچھ تحقیقات کے مطابق یہ بیماری موروثی بھی ہو سکتی ہے- مگر بعض اوقات اس بیماری کی وجہ کچھ خطرناک بیماریوں کا سائڈ افیکٹ بھی ہو سکتا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں-
خون کی کمی، پارکنزم، گردوں کی بیماریاں، ذیابیطس، پیریفرل نیورو پیتھی ایسی بیماریاں ہیں جن میں مبتلا افراد ٹانگوں کی بے چینی کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں-
اس کے علاوہ بعض اوقات کچھ ادویات کا سائڈ افیکٹ اس بیماری کاباعث ہو سکتے ہیں جیسے متلی ختم کرنے والی دوا، نزلہ زکام کی دوائیں ، الرجی کی دوائيں شامل ہیں-

ٹانگوں کی بے چینی میں آرام

اس بیماری سے آرام کے لیے ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہوتا ہے اس کے علاوہ پیروں پر تیل سے مساج بھی کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے- کیفین والی اشیا کے استعمال سے پرہیز بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ان تمام طریقوں کو استعمال کر کے رات کی نیند کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

Pairon Mein Sansanahat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Mein Sansanahat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Mein Sansanahat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4741 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Hamza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

رات کو سوتے وقت پیروں میں سنسناہٹ نے کیا سونا دشوار، جانیں اس کی وجوہات آرام کے طریقے

رات کو سوتے وقت پیروں میں سنسناہٹ نے کیا سونا دشوار، جانیں اس کی وجوہات آرام کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو سوتے وقت پیروں میں سنسناہٹ نے کیا سونا دشوار، جانیں اس کی وجوہات آرام کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔