عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے

سورج ایک بار پھر اپنے گرم مزاج کو دکھانا شروع کر رہا ہے اور درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں تھوڑی تازہ ہوا کے لئے اپنی کھڑکیوں کو کھولنا شروع کرنے لگے ہیں۔

تازہ ہوا کا خیر مقدم کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ آنے والے کیڑے اور دھول مٹی کو نہیں، اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے لائیں ہین ایسی ٹِپ جس سے آپ کی عید کی صفائی ہو جائے گی آسان اور کھڑکیاں چمکیں گی ساتھ ہی کیڑے مکوڑے بھی دور رہیں گے۔

تو چلیں پھر جان لیں کہ آخر کس طرح آپ کھڑکیوں کو چمکا بھی سکتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کو بھی دور بھگا سکتے ہیں۔

•سرکے سے کریں کھڑکیوں کی صفائی اس آسان ٹِپ سے

کیا آپ جانتے ہیں کہ سرکہ آپ کے گھر کو بھی چمکا سکتا ہے اور اس سے کیڑے بھی دور بھاگتے ہیں؟ آپ سرکے کو کئی طرح کے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر اپنی لانڈری میں سرکہ شامل کرنے سے بھی کئی طرح حاصل کر سکتے ہیں، اگر آپ اپنی واشنگ مشین میں سرکہ ڈالیں تو کپڑوں میں موجود پسینے اور پیشاب کی بو سے نجات پا سکتے ہیں۔

•کھڑکیوں کی صفائی

ایک سپرے کی بوتل میں 150 ملی لیٹر پانی اور 150 ملی لیٹر سرکہ ایک ساتھ ملا دیں اور اس کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ یہ ٹھیک طرح سے مل جائیں، اب اسے کھڑکیوں کے فریم اور شیشوں کو اندر اور باہر دونوں جگہوں پر چھڑکیں اور کپڑے سے صاف کریں، کھڑکیاں چمک اٹھیں گی۔

•مکھی مچھر اور مکڑی دور بھگائیں

سرکے میں ایک قسم کی تیزابیت ہوتی ہے جو مچھر اور مکڑی وغیرہ برداشت نہیں کر پاتے اور جہاں سرکہ ہو وہاں سے دور بھاگتے ہیں اس لئے اس بنائے گئے محلول سے صفائی کے بعد اسے کھڑکیوں اور دروازوں کے کونوں پر چھڑک دیں تو مکھی مچھر مکڑی جیسے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے۔
تو بس بھر اپنی عید کی صفائی میں ہماری بتائی ہوئی یہ ٹِپ شامل کر لیں۔

Sirky Se Khirkiyan Saaf Kren

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sirky Se Khirkiyan Saaf Kren and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sirky Se Khirkiyan Saaf Kren to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5210 Views   |   18 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے

عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔