سرخ پھلیاں جس کی طاقت صرف کھانے ولا ہی جان سکتا ہے

سرخ لوبیا کا شمار ایک ایسی سبزی میں ہوتا ہے جوہر طرح کے کھانوں کی شان بڑھاتی ہے چاہے اس کاسالن بنائیں،سوپ میں ڈالیں یہ اسے سلاد کے طور پر استعمال کریں ہر کھانے کو منفرد ذائقہ دے کر صحت بھی بڑھاتی ہے اپنی بناوٹ کے وجہ سے اسے سرخ کڈنی بینز بھی کہا جاتا ہے اس میں کئی طرح کے صحت بخش اجزاء جیسے پروٹین،کاربوہائیڈریٹ،فائبر،فولیٹ،آئرن،کاپر،میگنیز،پوٹاشییم اور وٹامن کے ون پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ یہ ہلکے اور گہرے سرخ دونوں رنگوں میں پیدا ہوتی ہے وار بازار میں عام دستیاب ہیں۔ جانتے ہیں کہ اسے غذا میں شامل رکھنے سے کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن کم کرنا

وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اسے اپنی غذ ا کا حصہ بنائیں کیو نکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی بنا پریہ دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے۔اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے۔

خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھے

وقت گزرنے کے ساتھ جسم میں شوگر کا بڑھنا کئی دائمی بیماریوں کے خدشہ کو بڑھا دیتا ہے جیسے دل کی بیماری۔اس طرح کھانے کی بعد خون میں چینی کی سطح کو اعتدال رکھنا صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ پروٹین،فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور ہوے کی بنا پریہ پھلیاں جسم میں خون میں چینی کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں بہت موئثر ہے۔

دل کی صحت کو بہتر بنائیں

پروٹین سے بھر پور یہ پھلیاں صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں کیو نکہ جسم کو کئی افعال کی انجام دہی کے لئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے مگر گوشت سے حاصل کیا جانے والا پروٹین کولیسٹرول سے بھر پور ہوتا ہے جو دل کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اسے روز کھانے میں شامل رکھنا آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھیں

تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سرطان کاخدشہ ان لوگوں میں کم پایا جاتا ہے جو باقاعدگی سے عام پھلیاں جیسے سرخ لوبیا کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔ان پھلیوں میں دیر سے ہضم ہو نے والا ریشہ بڑی آنت میں خلیوں کی نشوونما کرنے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے،جو آنت کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جگر پر چکنائی کا جمنا(فیٹی لیور)

فیٹی لیور اس وقت ہوتا ہے جب چربی جگر پر جمع ہوجائے یہ موٹاپا،ہائی کو لیسٹرول،ہائی بلڈ پریشراور میٹابولک سنڈروم کے ساتھ بڑھ سکتا ہے۔ماہرین وزن کی کمی اور خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے کو فیٹی لیور کے علاج کے لئے ضروری قرار دیتے ہیں۔اسی لئے گوشت کے بجائے ان پھلیوں کو غذا میں شامل رکھنے سے جہاں صحت مند ذارئع سے پروٹین حا صل کیا جاسکتا ہے وہیں وزن میں بھی کمی لا کر جگر کے افعال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Lal Lobia Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lal Lobia Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lal Lobia Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5418 Views   |   23 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سرخ پھلیاں جس کی طاقت صرف کھانے ولا ہی جان سکتا ہے

سرخ پھلیاں جس کی طاقت صرف کھانے ولا ہی جان سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرخ پھلیاں جس کی طاقت صرف کھانے ولا ہی جان سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔