فالسے کا کھٹا میٹھا شربت نہ صرف پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ یہ گرمی کا خاص توڑ سمجھا جاتا ہے. جسم کو راحت پہنچاتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو فالسے کا شربت بنانے اور اسے دو مہینے تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے.
700 گرام فالسے کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں 2 گلاس پانی اور ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر ابالیں اور اتنا پکائیں کہ فالسے نرم ہوجائیں. اب اسے ٹھنڈا کر کے پانی سمیت گرائنڈ کر لیں. موٹے سوراخ والی چھلنی سے چھان کر پلپ الگ کر لیں. ایک پین میں پانی ڈالیں اور ایک بڑا چمچ بھر کر چینی ڈالیں. شیرہ بن جائے تو فالسے کا پلپ ڈال دیں. اب اس میں ایک چائے کا چمچ کالا نمک، سوڈیم بائی کاربونیٹ اور جامنی رنگ ڈال کر اتنا پکائیں کہ پلپ گاڑھا ہوجائے.
اس پلپ کو کانچ کی بوتل میں رکھیں اور بوتل کو لازمی خشک ہونا چاہیئے ورنہ شربت خراب ہوجائے گا. استعمال کے وقت بوتل نکالیں اور شربت گلاس میں ڈالیں. پانی اور برف ڈال کر پیش کریں.
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Falsay Ka Sharbat Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falsay Ka Sharbat Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گرمی کا توڑ، فالسے کا کھٹا میٹھا شربت.. منٹوں میں بنائیں اور 2 مہینے تک چلائیں
گرمی کا توڑ، فالسے کا کھٹا میٹھا شربت.. منٹوں میں بنائیں اور 2 مہینے تک چلائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی کا توڑ، فالسے کا کھٹا میٹھا شربت.. منٹوں میں بنائیں اور 2 مہینے تک چلائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔