کبھی اسے ڈانٹا بھی نہیں۔۔ دوری کے باوجود اکلوتے بیٹے کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ شعیب ملک نے بتا دیا

Shoaib Malik Reveals Special Bond With Son Izhaan

"کبھی بھی پیچھے مت ہٹو، جو دل چاہے وہ ضرور کرو۔ میں نے ہمیشہ دل کی سنی، اسی لیے کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل بھی کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے مزہ آتا ہے۔ میرا کام کراچی میں ہے، بیٹا دبئی میں اور والدہ سیالکوٹ میں، اس لیے مجھے تینوں جگہوں پر جانا پڑتا ہے۔ مگر میں یہ سب خوشی سے کرتا ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کے سب سے قیمتی رشتے ہیں۔"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کا جنھوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد پہلی بار پی ٹی وی کے شو "رائزنگ پاکستان" میں شرکت کی اور اپنی زندگی، کیریئر اور سب سے بڑھ کر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔

بیٹے کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ"میں ہر مہینے دو بار دبئی جاتا ہوں تاکہ اپنے بیٹے سے مل سکوں۔ میں اس کے اسکول کی پک اینڈ ڈراپ خود کرتا ہوں، اسے پارک لے کر جاتا ہوں اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اذہان اس وقت ٹینس اور فٹبال کھیل رہا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ مستقبل میں کسی نہ کسی کھیل کو اپنائے، لیکن ابھی وہ صرف 6 سال کا ہے، اس لیے یہ فیصلہ وہ خود کرے گا۔ بیٹے کے ساتھ تعلق بہت دوستانہ ہے اور اسے کبھی ڈانٹا بھی نہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی بھی اپنے دل کی آواز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق، انہوں نے ہمیشہ اپنی خواہشات کو اہمیت دی اور کرکٹ کے علاوہ بھی وہ مختلف کھیل کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اپنی مصروف زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا وقت کراچی، دبئی اور سیالکوٹ کے درمیان بٹا ہوا ہے۔ کراچی میں ان کا کام، دبئی میں ان کا بیٹا، اور سیالکوٹ میں ان کی والدہ ہیں، لیکن وہ اس سب کو خوشی اور جذبے کے ساتھ مینیج کرتے ہیں۔

Shoaib Malik Reveals Special Bond With Son Izhaan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shoaib Malik Reveals Special Bond With Son Izhaan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shoaib Malik Reveals Special Bond With Son Izhaan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   92 Views   |   08 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 March 2025)

کبھی اسے ڈانٹا بھی نہیں۔۔ دوری کے باوجود اکلوتے بیٹے کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ شعیب ملک نے بتا دیا

کبھی اسے ڈانٹا بھی نہیں۔۔ دوری کے باوجود اکلوتے بیٹے کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ شعیب ملک نے بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی اسے ڈانٹا بھی نہیں۔۔ دوری کے باوجود اکلوتے بیٹے کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ شعیب ملک نے بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔