خون میں ہونے والی شوگر کو بھی ختم کرتا ہے ۔۔ مُٹھی بھر سفید زیرے میں چھپے صحت کے ایسے راز جو سب کو حیران کردیں

مصالحے کھانوں میں لذت، زائقہ اور خوشبو پیدا کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، خاص طور پر مشرقی کھانے مصالحوں کے بغیر ادھورے ہیں اس ہی لئے ہمارے کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
ہمارے کھانوں میں سفید زیرے کا استعمال عام ہے اور اس کے بنا کھانوں کو بےذائقہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی خوشبو اور ذائقے سے کھانوں میں جان پڑ جاتی ہے اسے کھانوں میں تو سب ہی استعمال کرتے ہیں لیکن اس کی افادیت سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں، آج ہم آپ کو اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جو آپ نے شاید پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

• سفید زیرے میں موجود غذائیت

سفید زیرے میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا، مدافعتی نظام کی قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے سفید زیرے میں آئرن کے علاوہ کاپر، کیلشیم، پوٹاشیئم، میگنیشئم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پایا جاتے ہیں۔ زیرے میں موجود کاپر خون میں سُرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ اس میں بی کامپلیکس کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جیسے کہ تھایامن، وٹامن B6، نایاسن اور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنز جیسے وٹامن E.،A،.C بھی موجود ہوتے ہیں، جبکہ کالا زیرے میں 100 قسم کے کمیکل کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز، پروٹینز، کاربو ہائی ڈریٹ، منرلز اور فیٹی ایسڈ شامل ہیں۔

سفید زیرے کے حیرت انگیز فوائد

• بیماریوں سے محفوظ رکھے

زیرے میں ایسے خاص اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے دور رکھتے ہیں اور بیماری کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں یہ ہمارے جسم کے سیلز کو بیماری پیدا کرنے والی فری ریڈکلز کے حملے سے بچاتا ہے اور صحت و توانائی کو قائم رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

• امراضِ جلد کے لئے مفید

سفید زیرے میں وٹامن ای پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال آپ کی جلد کو بھی بیماریوں سے دور رکھتا ہے اور ان بیماریوں کا علاج کرتا ہے، زیرے کے استعمال سے نہ صرف انفیکشن اور فنگل سے بھی نجات ملتی ہے بلکہ چہرے پر ہونے والی کسی بھی قسم کی ایکنی، ایگزیما اور دھبوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہوتا ہے۔

• الرجی ختم کرے

جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کو پانی میں ملاکر اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے غسل کریں تو الرجی دور ہو جائے گی۔

• ڈائریا میں مفید

دیسی گھریلو نسخوں میں ڈائریا کے علاج کے لیے زیرے کو صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اب جدید میڈیکل سائنس بھی اس بات کو تسلیم کر چکی ہے اور کئی ویسٹرن ادویات میں زیرے کو شامل کیا جانے لگا ہے، زیرے کا پھانک لینے سے موشن اور پیچز میں آرام آتا ہے زیرے کا پانی پینے سے پیٹ کے مسائل دور ہوتے ہیں۔

• بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لئے بہترین

حال ہی میں ایک تحقیق ہوئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرے کو شوگر کنٹرول کرنے کے لیے ہربل ادویات میں استعمال گیا اور وہ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

• اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات

زیرے میں سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ اینٹی سیپٹیک خصوصیات کا بھی حامل ہوتا ہے اگر جسم میں کہیں درد ہے یا سوزش پیدا ہورہی ہے تو زیرہ استعمال کریں یہ اس کا قدرتی اور بہترین گھریلو علاج ہے۔

• فالتو چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے

سفید زیرے کی سب سے بڑی اور سب سے بہترین خصوصیت یہ ہے کہ زیرے سے جسم کی اضافی فالتو چربی کا خاتمہ ہوتا ہے جسم میں موجود فالتو چربی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے اس لئے رات بھر ایک چائے کا چمچ زیرہ پانی میں بھگو کر صبح اس کو اُبال کر پیا جائے تو جسم سے فالتو چربی ختم ہوگی اور موٹاپا ختم ہوگا۔

Sufaid Zeera Ke Fayd In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Zeera Ke Fayd In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Zeera Ke Fayd In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16977 Views   |   17 Jun 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

خون میں ہونے والی شوگر کو بھی ختم کرتا ہے ۔۔ مُٹھی بھر سفید زیرے میں چھپے صحت کے ایسے راز جو سب کو حیران کردیں

خون میں ہونے والی شوگر کو بھی ختم کرتا ہے ۔۔ مُٹھی بھر سفید زیرے میں چھپے صحت کے ایسے راز جو سب کو حیران کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون میں ہونے والی شوگر کو بھی ختم کرتا ہے ۔۔ مُٹھی بھر سفید زیرے میں چھپے صحت کے ایسے راز جو سب کو حیران کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔