دنیا میں کئی منفرد شادی شدہ جوڑے سامنے آچکے ہیں جن کی محبت کی داستان پر لوگوں کو یقین نہیں آتا۔ مگر کہتے ہیں نہ کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں دولہا دولہن جیسے بھی ہوں اَزدواجی رشتے میں جُڑ ہی جاتے ہیں۔
آج ہم ایک ایسے انوکھے جوڑے کی کہانی لے کر آئے ہیں جن کی جوڑی اپنی مثال آپ ہے۔ دولہا 2 فٹ کا ہے جبکہ دولہن وزن میں زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق دولہن کا وزن 200 کلو بتایا گیا ہے۔
دونوں جوڑے نے پسند کی شادی کی ہے۔ دولہے کا نام شان ہے جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے جبکہ خاتون کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ دونوں آرٹسٹ ہیں جو اسٹیج پر اکٹھے پرفارم کرتے ہیں۔
200 کلو وزنی دلہن نے ایک ویب چینل ڈیلی دھرتی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کام کے دوران جب لوگ ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے آوازیں کستے تھے تو مجھے بہت برا لگتا تھا۔ اور جب لوگ میرے وزن کی وجہ سے میرا مذاق اڑاتے تھے تب شان کو بُرا لگتا تھا۔
سوال کیا گیا کہ شان کے دکھ کا آپ کو کیسے علم ہوتا تھا جس پر دلہن کا کہنا تھا کہ وہ ایک سائڈ پر خاموش ہوکر بیٹھ جاتے تھے جس سے میں ان کے دُکھ کا پتہ لگ لیتی تھی۔
دلہن نے بتایا کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت شروع کی اور یہ سلسلہ 7 ماہ تک جاری رہا۔ پھر شان نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے ہاں کردی۔
شان نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ میں روزانہ سوچتا تھا کہ میں ان سے شادی کی بات کروں مگر ڈر بھی لگتا تھا کہ کہیں مار نہ پڑ جائے۔
دلہن نے بتایا کہ اس شادی کے لیے میرے گھر والوں نے مخالفت کی تھی کیونکہ دولہے کا قد چھوٹا تھا وہیں دولہے کے گھر والے اس رشتے پر فَوراً راضی ہوگئے تھے۔ دُلہن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں میں آؤ تو آپ زندگی جی نہیں سکتے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chotay Qad Ke Dulha Dulhan Ki Dilchasp Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chotay Qad Ke Dulha Dulhan Ki Dilchasp Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Shaheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی ۔۔ اِن دونوں کی شادی کیسے ہوئی، جانیئے دلچسپ کہانی
دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی ۔۔ اِن دونوں کی شادی کیسے ہوئی، جانیئے دلچسپ کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دو فٹ کے دولہا کی 200 کلو وزنی دلہن سے شادی ۔۔ اِن دونوں کی شادی کیسے ہوئی، جانیئے دلچسپ کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔