عید الاضحٰی کی تیاری میں اپنی تیاری نہ بھول جائیں ۔۔ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے گھر پر ہی 5 اقسام کے ہئیر ریموول اسکرب بنائیں۔

عید الاضحٰی کی تیاری میں خواتین کی اصل تیاری تو مصالحوں کی تیاری اور کچن کا سامان ہوتا ہے۔ کہ گوشت کے حوالے سے جوپکوان بننے ہیں ان کے لئے مصالحے موجود ہوں۔ اس عید میں اپنی طرف تو کم دھیان ہوتا ہے دماغ میں تکہ بریانی زیادہ گھوم رہے ہوتے ہیں۔ مرد حضرات بھی جانور کی خریداری اوراس کی قربانی میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہوتے ہیں۔ یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن خواتین کو اپنی طرف بھی تھوڑی سی توجہ ضرور دینی چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ کھانوں کو مزیدار اور لذیذ بنانے کی دھن میں وہ گھر کی ماسی بن جائیں۔ آپ گھر کی ملکہ ہیں تو آپ کو ملکہ لگنا بھی چاہیے، اسی لئے اپنے روشن چہرے کو مزید نکھارنے کے لئے اس پر تھوڑی سی محنت کریں۔ چونکہ آپ کے حضرات کا قربانی کی وجہ سے خرچہ کافی ہوگیا ہے تو پارلر کا چکر چھوڑیں اور گھر پر ہی اپنے چہرے کو حسین بنانے کے لئے کچھ خاص اسکرب بنا لیں جو آپ کو اور بھی دلکش بنا دیں گے۔

1۔ لیموں اور شہد کا اسکرب:


شہد 3 چمچ
چینی 2 چمچ
لیموں کا رس ایک چمچ
ان تینوں چیزوں کو ملا کرایک پیسٹ بنالیں۔
اب اس کی ایک ہلکی سی تہہ اپنے چہرے پر لگائیں۔
ایک تہہ لگانے کے بعد چند منٹ انتظار کریں پھر دوسری تہہ لگائیں۔
اب اس کو 10 منٹ تک ذرا سوکھنے دیں، اس کے بعد اپنے ہاتھوں کی مدد سے اس کو ہلکا سا گیلا کر کے آہستہ آہستہ مساج کر کے اتارنے کی کوشش کریں۔
اب ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
اس عمل سے آپ کے چہرے کے غیر ضروری بال صاف ہوجائیں گے اور آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔

2۔ جو کا دلیہ اور لیموں کا رس:

جو کے دلیے کا پاؤڈر 3 چمچ
لیموں کارس 2 چمچ
دودھ 3 چمچ
اب ان تینوں چیزوں کا مکسچر بنا لیں۔
اس کو چہرے پر لگائیں۔
اب 15 منٹ تک سوکھنے دیں۔
اب اس کو گیلے ہاتھ سے ہلکا ہلکا رگڑٰیں اور اتارنے کی کوشش کریں۔ اس عمل سے آپ کے بال جڑ سے نکلنا شروع ہوجائیں گے اور کافی عرصہ دوبارہ نہیں آئیں گے۔

3۔ ہلدی ، بیسن اور دودھ کا اسکرب:

ہلدی 1 چمچ بیسن 2 چمچ
نیم گرم دودھ تھوڑا سا مکس کرنے کے لئے
بیسن میں ہلدی پاؤڈر ملائیں اور اس میں ہلکا سا دودھ ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
اب اسے اپنے چہرے پر لگائیں۔
خشک ہوجائے تو اسے ہلکے گیلے ہاتھوں سے مل کر اتار لیں سارے غیر ضروری بال اس اسکرب سے صاف ہو جائیں گے۔

4۔ میتھی کا اسکرب:

دانہ میتھی 3 چمچ
سبز چنے 3 چمچ
گرم پانی تھوڑا سا
انہیں پیس کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔
پانی اتنا ڈالیں کہ یہ بالکل یک جان ہو کر پیسٹ بن جائے۔ تاکہ لگانے میں آسانی ہو۔
پیسٹ بنانے کے بعد اسے لگائیں اور 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔
پھر انگلیوں کی مدد سے نرمی سے رگڑ کر اتار لیں۔

5۔ انڈے اور چینی کا اسکرب:

انڈے کی سفیدی 1 عدد
کارن فلاور 1 چمچ
چینی 1 چمچ
ایک سوتی ململ کے کپڑے کا ٹکڑا
اندے کی سفیدی اور کارن فلاور کو مکس کریں ۔ اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب اس میں چینی بھی ملا لیں اور یک جان کر لیں۔
اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔
اب اس کو سوتی کپڑے سے رگڑ کر آہستگی سے اپنے چہرے سے صاف کریں۔
یہ اسکن ٹائٹ بھی کرتا ہے اور چہرہ بھی صاف کرتا ہے۔ اور بالوں کے دوبارہ اگنے کی رفتار کو بھی کم کردیتا ہے۔

Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gher Zaroori Baal Khatam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By AFshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2758 Views   |   05 Jul 2022
About the Author:

AFshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. AFshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 January 2025)

عید الاضحٰی کی تیاری میں اپنی تیاری نہ بھول جائیں ۔۔ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے گھر پر ہی 5 اقسام کے ہئیر ریموول اسکرب بنائیں۔

عید الاضحٰی کی تیاری میں اپنی تیاری نہ بھول جائیں ۔۔ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے گھر پر ہی 5 اقسام کے ہئیر ریموول اسکرب بنائیں۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید الاضحٰی کی تیاری میں اپنی تیاری نہ بھول جائیں ۔۔ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے گھر پر ہی 5 اقسام کے ہئیر ریموول اسکرب بنائیں۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔