مُردے کی خوشبو سونگتے ہی آ جاتا ہے ۔۔ مُردے کا گوشت کھانے والا جانور، جس نے مُردوں کو بھی نہیں چھوڑا

دنیا میں ایسے کئی خطرناک جانور ہیں جو کہ کسی نا کسی طرح انسان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں، لیکن کچھ اس حد تک حیرت انگیز ہوتے ہیں، کہ سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آج آپ کو ایک ایسے ہی خوفناک جانور کے بارے میں بتائیں گے۔
بجو یا Badgers نامی یہ جانور اس لیے بھی خوفناک اور غیر معمولی ہے، کہ یہ شہری علاقوں یا ہر جگہ موجود نہیں ہوتا، خاص کر انسانی آبادی والے علاقے میں۔

یہ جانور عموما جنگلات، قبرستان، یا جنگلاتی علاقے میں رہتا ہے، اسی لیے اس کا سامنا بھی جنگلی حیات سے زیادہ ہوتا ہے۔ بجو انسان کا دشمن نہیں ہے اور نا ہی خطرناک ہے، مگر مردوں کو اپنی خوراک ضرور بناتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ جانور اسی حوالے سے شہرت رکھتا ہے، گوشت خور اس جانور نے 2015 میں اوکاڑہ کے ضلع رینالہ خورد کے ایک قبرستان میں بجو نامی جانور نے تباہی مچا دی۔ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق اس جانور نے کئی قبروں سے مردے نکال کر انہیں اپنی خوراک بنایا، جبکہ انسانوں کو زخمی کیا۔

اگرچہ دودھ دینا والا جانور ہے لیکن اس کی بناوٹ کچھ اس طرح ہے کہ ہاتھی بھی اسے روند نہیں سکتا ہے، تیز دھار پنجے اور ناخن کی بدولت یہ مردے کو باآسانی چیڑ پھاڑ دیتا ہے، انہی ناخن کی مدد سے قبر کو بھی کھود دیتا ہے۔

بجو کی سونگھنے کی طاقت اس حد تک ہوتی ہے کہ یہ لائی گئی میت کو سونگھ کر اس کی جانب بڑھ جاتا ہے۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے یارڈلی قبرستان میں بھی بجو نے کئی مُردوں کو قبر سے نکال کر شکار بنایا، جب ایک پیارے کی فیملی نے اپنے پیارے کو اس طرح دیکھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے، تو حکام سے شکایت کی، جس کے بعد خبر میڈیا پر بھی آئی۔

زیادہ تر حملے ان قبروں پر کیے جاتے ہیں، جن میں میت چند ماہ پہلے ہی لائی جاتی ہے۔ کتے، نیولے، اور چوہے کا ملا جلا مکسچر، یہ جانور ان تینوں جانوروں کا آدھا آدھا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

Murday Ka Gosht Khane Wala

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Murday Ka Gosht Khane Wala and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Murday Ka Gosht Khane Wala to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4557 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مُردے کی خوشبو سونگتے ہی آ جاتا ہے ۔۔ مُردے کا گوشت کھانے والا جانور، جس نے مُردوں کو بھی نہیں چھوڑا

مُردے کی خوشبو سونگتے ہی آ جاتا ہے ۔۔ مُردے کا گوشت کھانے والا جانور، جس نے مُردوں کو بھی نہیں چھوڑا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مُردے کی خوشبو سونگتے ہی آ جاتا ہے ۔۔ مُردے کا گوشت کھانے والا جانور، جس نے مُردوں کو بھی نہیں چھوڑا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔